پی ایم سی بینک گھوٹالہ معاملے میں سابق بی جے پی رہنما کا بیٹا گرفتار

ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذریعے گرفتار کیے گئے رنجیت سنگھ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔

ممبئی پولیس کی اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کے ذریعے گرفتار کیے گئے رنجیت سنگھ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ بی جے پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: ممبئی پولیس اکانومک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) نے پی ایم سی بینک گھوٹالہ معاملے میں اس کے ایک ڈائریکٹر رنجیت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔ وہ بی جی پی کے سابق ایم ایل اے سردار تارا سنگھ کے بیٹے ہیں۔حکام نے یہ جانکاری دی۔حکام کے مطابق، ای او ڈبلیو کے آفس میں رنجیت کو حراست میں لیا گیا۔ دراصل، جانچ کرنے والے اہلکاروں نے پایا کہ ریئلٹی گروپ ایچ ڈی آئل کو دیےگئے قرض کے بارے میں ان کے جواب غیر تسلی بخش اور یقین کرنے کے لائق نہیں ہیں۔ ایچ ڈی آئل یہ رقم ادا کر پانے میں ناکام رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بینک کا ایک ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ رنجیت بینک کی قرض وصولی کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مبینہ طور پر 4355 کروڑ روپے کے اس گھوٹالے کے سلسلے میں اب تک نو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ پی ایم سی بینک گھوٹالا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے اب تک اس بینک کےنو اکاؤنٹ ہولڈر کی موت ہو چکی ہے۔

ستمبر میں آر بی آئی نے پی ایم سی بینک میں مالی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک کے صارفین کے لیے نقدی نکاسی کی حد طے کرنے کے ساتھ ہی بینک پر کئی طرح کی دوسری پابندیاں لگا دی تھیں۔بینک کے کام کاج میں بدعنوانی اور ریئل ایسٹیٹ کمپنی ایچ ڈی آئل کو دیے گئے قرض کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں دینے کو لے کر اس پر ریگولیشن سے متعلق پابندی لگائی گئی تھی۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)