حید ر آبا دسے بی جے پی ایم ایل اے ٹھاکر راجا سنگھ لودھ نے رام نومی پر ہندوستانی فوج کو ایک گانا نذر کیا تھا ، جس کو پاکستان نے چوری کیا ہوا بتایا ہے ۔ ان کے دعوے کے بعد ایم ایل اے نے کہا –ہوسکتا ہے کہ انہوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہوکیوں کہ ہمیں پاکستان جیسے دہشت گرد ملک سے کچھ بھی کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
نئی دہلی : پاکستانی فوج نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے ایک ایم ایل اے نے اس کے گانے کی نقل کرکے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ ہندوستانی فوج کو نذر کیا ہے۔پاکستانی فوج نے بی جے پی کے اس ایم ایل اے کو نصیحت بھی دے ڈالی ہے کہ وہ سچ بولنے میں بھی پاکستان کی نقل کرے۔واضح ہوکہ 12 اپریل کو تلنگانہ کی گوشا محل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹھاکر راجا سنگھ نے ٹوئٹ کیا تھا ، میرا نیا گانا، جو شری رام نومی کے موقع پر 14 اپریل کو دوپہر 11:45 بجے جاری کیا جائے گا ،جو ہماری ہندوستانی فوج کو نذر ہے۔پاکستانی فوج کے میجر جنرل آصف غفور نے اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ، خوشی ہوئی کہ آپ نے اس کی نقل کی ، لیکن سچ بولنے میں بھی نقل کریں ۔
Glad that you copied. But copy to speak the truth as well. #PakistanZindabad https://t.co/lVPgRbcynQ
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) April 14, 2019
مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق، لودھ نے زندہ باد پاکستان –گانے کی نقل کی اور اس میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اس کو زندہ باد ہندوستان کر دیا اور پھر اس کو ہندوستانی فوج کی نذر کردیا۔ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گانا دل کی ہمت وطن کو کاپی کیا گیا ہے اور گانے میں پاکستان زندہ باد کی جگہ ہندوستان زندہ باد کر دیا گیا ہے۔وہیں بی جے پی ایم ایل اے نے وضاحت کی ہے کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ یہ گانا اصل میں پاکستان کا ہے۔انہوں نے کہا – میں نے یہ گانا سنا تک نہیں تھا تو مجھے کیسے پتہ ہوگا کہ ان لوگوں نے کس طرح اس گانے کو کمپوز کیا ہے ۔ہوسکتا ہے کہ انہوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہو کیوں کہ ہم ہر سال رام نومی سے کئی مہینے پہلے گانا تیار کر لیتے ہیں ۔
Good to see even #Pakistan media is covering my song #HindustanZindabad.
I'm more surprised that even a terriorst nation produces singer's. #Pakistani singer's may have copied my song we don't have to copy anything from a terrorist state like Pakistan. pic.twitter.com/nnXIinOt1E
— Chowkidar Raja Singh (@TigerRajaSingh) April 14, 2019
ایم ایل اےنے ٹوئٹ کر کے کہا – اچھا لگا یہ جان کر کہ پاکستانی میڈیا بھی میرے گانے ہندوستان زندہ باد کو کور کر رہا ہے۔ میں یہ جان کر زیادہ حیران ہوں کہ ایک دہشت گرد ملک میں گایک بھی ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ پاکستان کے گانے والوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہو کیوں کہ ہمیں پاکستان جیسے دہشت گرد ملک سے کچھ بھی کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
Pakistani media isn’t covering the ‘so called’ song. In rest of the world this is called something else…
Second sentence of previous tweet ie “But copy to speak the truth as well” stays valid as expected.
This lie too not a surprise. That’s what was said, we can’t be surprised. https://t.co/3tJzg43ccF— Asif Ghafoor (@peaceforchange) April 15, 2019
ایم ایل اے کے اس ردعمل پر پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ، پاکستانی میڈیا اس مبینہ گانے کو کور نہیں کررہا ہے ۔ باقی دنیا میں اس کو کچھ اور کہتے ہیں … میرے پچھلے ٹوئٹ کا دوسرا جملہ –سچ بولنے کوبھی کاپی کریں ‘ اب بھی معنی رکھتا ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)