وزیر ریل پیو ش گوئل نے بدھ کو کہا تھا کہ ریلوے آئندہ دو سالوں میں ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی ہوئے عہدوں اور دوسرے عہدوں کو ملا کر 4 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے جارہی ہے۔
نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے ریلوے میں آئندہ دو سالوں میں 4 لاکھ لوگوں کی بحالی کا اعلان کیا ہے ۔مرکزی حکومت کے اس اعلان کو اپوزیشن پارٹی اور کانگریس نے مودی حکومت کا ایک اور جملہ قرار دیا ہے۔ سینئر کانگریسی رہنماپی چدمبرم نے کہا کہ تقریباً 5 سال تک خاموش بیٹھی حکومت اچانک خالی عہدوں کو بھرنے کے لیے کیوں جاگ گئی ہے ۔ سابق وزیر خزانہ نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ،ریلوے میں تقریباً 5 سال سے 282976 عہدے خالی ہیں اور حکومت اچانک سے بیدار ہوتی ہے اور کہتی ہے ہم اس کو تین مہینے میں بھریں گے ۔ یہ ایک اور جملہ ہے۔
रेलवे ने करीब 5 वर्षों तक 2,82,976 पदों को खाली रखा और अब अचानक नींद से जागते हुए कहा कि हम 3 महीने में इन पदों को भर देंगे! एक और जुमला!
इस सरकार में दूसरे विभागों की भी लगभग यही कहानी है। एक तरफ पद खाली पड़े हैं, तो दूसरी तरफ युवा बेरोजगार खड़े हैं।
— P. Chidambaram (@PChidambaram_IN) January 24, 2019
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کئی سرکاری محکموں کی یہی کہانی ہے ۔ ایک طرف عہدے خالی ہیں اور دوسری طرف نوجوان بے روزگار ہیں ۔اس سے پہلے وزیر ریل پیو ش گوئل نے بدھ کو کہا تھا کہ ریلوے آئندہ دو سالوں میں ریٹائر منٹ کی وجہ سے خالی ہوئے عہدوں اور دوسرے عہدوں کو ملا کر 4 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کی بحالی اسی سال مارچ اپریل میں کی جائے گی دوسرے مرحلے کی بحالی آئندہ سال مئی جون میں ۔
یہ بھی پڑھیں: رویش کا بلاگ، پیوش گوئل کے بیانات اور ریلوے میں روزگار
غور طلب ہے کہ وزیر ریل نے کہا تھا کہ یہ پوری کارروائی دو مہینے میں پوری کی جائے گی ۔ انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے میں فی الحال 1.32 لوگوں کی ضرورت ہے۔
Railways Min P Goyal: 2.25 – 2.50 Lakh logon ko aur adhik mauka mile, 1.50 logon ki bharti ka kaam chal raha hai. Ek prakar se 4 Lakh nai naukriyan Railways akele dene ja raha hai, jismein 1.50 ki process bahut aage badh chuki hai, karib 2-2.5 mahine mein process khatam ho jaega. https://t.co/eZYGadlSt8
— ANI (@ANI) January 23, 2019
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، پیوش گوئل نے کہا کہ 1.5 لاکھ لوگوں کو ریلوے جلد ہی بحال کرے گا۔آئندہ دو مہینے میں ریلوے کے مختلف زون میں ان کی تقرری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 سالوں میں تقریباً 1 لاکھ لوگ ریلوے سے ریٹائر ہوجائیں گے ۔ وہیں 2.50 لاکھ لوگوں کی مختلف عہدوں پر بحالی کے لیے جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح تقریباً 4 لاکھ لوگوں کو ریلوے میں نوکری دی جائے گی ۔
आज देश में 22 रेलसेवाओं के विस्तार को मंजूरी देने तथा देश और रेलवे में नौकरियों के बढते अवसर के संबंध में संवाददाताओं के साथ बातचीत की, अकेले रेलवे में हमने 4 लाख नौकरियों के अवसरों को मंजूरी दी है#JobsHeeJobs pic.twitter.com/nizBwzEDUw
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) January 23, 2019
एक प्रमुख वेबसाइट के सर्वे में पता चला है कि 84% रिक्रूटर्स मानते हैं कि जनवरी से जून 2019 तक बड़ी मात्रा में नौकरियां निकलने वाली हैं, जो पिछले 6 महीनों से 20% अधिक है#JobsHeeJobs pic.twitter.com/bFqY82wf0V
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) January 23, 2019
لائیو ہندوستان کی ایک خبر کے مطابق، وزیر ریل نے نوکری ڈاٹ کام ویب سائٹ کے حوالے سے کہا کہ 2019 میں 6 مہینے میں مختلف شعبوں میں 84 فیصدی روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے امکان ہیں ۔خبر کے مطابق، ریلوے مستقبل میں ہونے والی بحالیوں میں اشرافیہ کے مالی طور پر پسماندہ طبقے کو 10 فیصدی ریزرویشن بھی دے گا۔ یہ ریزرویشن ایس سی ، ایس ٹی ،اوبی سی ریزرویشن سے الگ ہے ۔ بحالی کی کارروائی دو مرحلے میں 2021 تک پوری کی جائے گی ۔
(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
The post مودی حکومت نے ریلوے میں 4 لاکھ لوگوں کو نوکری دینے کا کیا وعدہ ،پی چدمبرم نے بتایا ایک اور ’جملہ‘ appeared first on The Wire - Urdu.