ملک کے 91 بڑے آبی ذخیرہ میں سے 80 فیصد میں پانی عام سطح سے کم، 11 آبی ذخائر سوکھے

ملک میں بارش کا موسم 1 جون سے شروع ہوکر 30 ستمبر تک چلتا ہے، لیکن 22 جون تک مانسون میں اوسطاً 39 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

ملک میں بارش کا موسم 1 جون سے شروع ہوکر 30 ستمبر تک چلتا ہے، لیکن 22 جون تک مانسون میں اوسطاً 39 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

چنئی  کا سوکھا ہوا پجھل آبی ذخیرہ (علامتی تصویر : رائٹرس)

چنئی  کا سوکھا ہوا پجھل آبی ذخیرہ (علامتی تصویر : رائٹرس)

نئی دہلی: مانسون کچھوے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔  محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق؛ اس سال محکمہ موسمیات  کے 84 فیصد  سب ڈویژن میں بےحد کم بارش درج کی گئی ہے۔وہیں، سینٹرل واٹر کمیشن سے حاصل اعداد و شمار کے مطابق؛ ملک کے 91 بڑے آبی ذخائر میں سے 80 فیصد میں پانی عام سطح سے کم ہے۔ یہاں تک کہ 11 آبی ذخیروں میں پانی زیرو فیصد ہے جو ملک میں پانی کی خوفناک کمی کو دکھاتا ہے۔

ملک میں بارش کا موسم ایک جون سے شروع ہوکر 30 ستمبر تک چلتا ہے، لیکن 22 جون تک مانسون میں اوسطاً 39 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔ ملک میں محکمہ موسمیات  کے 36  سب ڈویژن میں سے 25 فیصد نے ‘ کم ‘ بارش درج کی ہے، جبکہ 6  سب ڈویژن میں ‘بےحد کم بارش ‘ درج کی گئی ہے۔اڑیسہ اور لکشدیپ ڈویژن میں ‘ نارمل  ‘ بارش درج کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر اور مشرقی راجستھان میں ‘ زیادہ ‘ بارش درج کی گئی ہے جبکہ انڈمان و نکوبار جزیرہ  میں ‘ بہت زیادہ بارش ‘ درج کی گئی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے چار ڈویژن ہیں-مشرقی اور شمال مشرقی، جنوبی جزیرہ نما ، وسط ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان۔مشرقی اور شمال مشرقی ڈویژن میں شمال مشرق کی ریاست، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال آتے ہیں۔ ان تمام علاقوں میں کم بارش ہوئی ہے۔ وسط ہندوستان کے 10  سب ڈویژن میں سے صرف اڑیسہ  میں نارمل  بارش ہوئی ہے۔

مہاراشٹر کے ودربھ، مراٹھواڑا اور وسط مہاراشٹر سمیت چار وں  سب ڈویژن میں ‘ بےحد کم ‘ بارش ہوئی ہے۔ ان علاقوں کے آبی ذخیروں میں پانی بالکل نچلی سطح پر پہنچنے کی وجہ سے یہاں سوکھے جیسی حالت ہے۔ مشرقی مدھیہ پردیش  سب ڈویژن میں بھی ‘ بےحد کم ‘ بارش درج ہوئی ہے۔وسط ہندوستان کے گجرات، سوراشٹر اور کچھ  سب ڈویژن میں بھی ‘ کم ‘ بارش درج کی گئی ہے۔ حالانکہ سائکلون  ‘ وایو ‘ نے ضرور بارش کی کمی سے کچھ راحت دلائی ہے۔ ان دو  سب ڈویژن میں 9 جون تک بارش کی کمی 100 فیصد تک تھی۔

جنوبی جزیرہ نما ڈویژن کے 10 میں سے 8 ڈویژن میں بےحد کم بارش درج کی گئی۔ ان دو ڈویژن میں سے انڈمان اور نکوبار جزیرہ ڈویژن میں اضافی بارش جبکہ لکشدیپ میں نارمل  بارش درج کی گئی۔خوفناک آبی بحران سے جوجھ رہے چنئی، تمل ناڈو، پدو چیری اور کرائیکل سب ڈویژن میں تقریباً 38 فیصد کم بارش درج ہوئی۔حالانکہ حالات  میں تھوڑی بہتری نظر آ رہی ہے۔  محکمہ موسمیات  نے  کہا کہ مشرقی اتر پردیش ،وسط مہاراشٹر کے کچھ حصوں، مراٹھواڑا اور ودربھ کے بیشتر حصوں میں مانسون آگے بڑھا ہے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)