دس ٹریڈ یونین نے بدھ کو پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی فروخت، ریلوے، دفاع، کوئلہ سمیت دیگر علاقوں میں 100 فیصد ایف ڈی آئی کے خلاف جیسی مانگوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی معاملوں پر کابینہ کمیٹی نے نیلاچل آئرن کارپوریشن لمیٹڈ کو بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی دہلی: دس ٹریڈ یونین کی طرف سے بدھ کو بلائے گئے یک روزہ بھارت بند کے بیچ مرکزی حکومت نے نیلاچل آئرن کارپوریشن لمیٹڈ(این آئی این ایل)کی اسٹریٹجک فروخت کومنظوری دے دی ہے۔اس کے تحت چھ پبلک سیکٹر کو کمپنی میں اپنی حصےداری بیچنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات وزیر پرکاش جاویڈکر نےبتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئے کابینہ کی اقتصادی امورکی کمیٹی (سی سی ای اے) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
این آئی این ایل مشترکہ فرم کمپنی ہے، جس میں چار پبلک سیکٹر ایم ایم ٹی سی،این ایم ڈی سی،بی ایچ ای ایل اور میکان اور اڑیسہ حکومت کی دو کمپنیوں-اڑیسہ مائننگ کارپوریشن (او ایم سی) اورانڈسٹریل پرموشن اینڈ انویسٹ مینٹ کارپوریشن آف اڑیسہ لمیٹڈ(آئی پی آئی سی او اے ایل)کی حصےداری ہے۔
این آئی این ایل میں ایم ایم ٹی سی کی 49.78 فیصد، اڑیسہ مائننگ کارپوریشن کی 20.47 فیصد، آئی پی آئی سی او ایل کی 12 فیصد، این ایم ڈی سی 10.10 فیصد اور میکان اور بی ایچ ای ایل کی 0.68-0.68 فیصد کی حصےداری ہے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی این ایل کے اسٹریٹجک خریدار کی پہچان دو مرحلے کے نیلامی کارروائی کے ذریعے کی جائےگی۔
بیان میں کہا گیا ہے، این آئی این ایل کے مجوزہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری سے وسائل کا استعمال سماجی شعبوں اور ترقیاتی پروگراموں کےمالیاتی امور کے لئے کیا جائےگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کامیاب اسٹریٹجک خریدار اپنے ساتھ نیا سسٹم -ٹکنالوجی اور سرمایہ کاری لائےگا، جس سے کمپنی کا اضافہ میں مدد ملےگی۔ اس سے روزگار کے بھی اضافی مواقع پیدا ہو سکےگا۔
#Cabinet approved in-principle strategic disinvestment of equity shareholding, in Neelachal Ispat Nigam Ltd, of 1. Minerals and Metals Trading Corporation Ltd 2. National Mineral Development Corp 3. MECON 4. Bharat Heavy Electricals Ltd: Union Minister @PrakashJavdekar pic.twitter.com/A9gv8KuhuX
— PIB India (@PIB_India) January 8, 2020
پی آئی بی کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور پرکابینہ کمیٹی (سی سی ای اے) نے یہ فیصلہ دو مرحلوں والے نیلامی کارروائی کے ذریعے کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ این آئی این ایل کے مجوزہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری سے اس میں درج وسائل آزاد ہوںگے، جس کا استعمال حکومت کےسماجی شعبوں /ترقیاتی پروگراموں کا فنڈنگ کرنے میں ہوگا۔ اس سے عوام کو منافع ہوگا۔
اس کے مطابق، حکومت امید کر رہی ہے کہ کامیاب سفیری خریدار اس کمپنی کی ترقی کے لئے نیا سسٹم/ ٹکنالوجی/سرمایہ کاری لا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ خریدار اس کمپنی کے تجارتی فلاح کے لئے انئے طریقوں کا استعمال کر سکتا ہے۔
معلوم ہو کہ بدھ کو 10 ٹریڈ یونین نے مرکزی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو مزدور اور عوا م مخالف بتاتے ہوئے اس ایک روزہ ہڑتال کاانعقاد کیا تھا۔ان یونین کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی، پبلک سیکٹرکی کمپنیوں کی فروخت، ریلوے، دفاع، کوئلہ سمیت دیگر شعبوں میں 100 فیصد ایف ڈی آئی اور 44مزدور قوانین کو کوڈیفائڈ کرنے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی دیگر مانگوں میں سبھی کے لئے 6000 روپے کم از کم پنشن، کسانوں کے لئے کم از کم امدادی رقم (ایم ایس پی)اورلوگوں کو راشن کی فراہمی شامل ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)