ان میں سے 18 لوگوں کی موت بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی کے ملاڈ میں ایک دیوار گرنے سے ہو گئی۔ حادثے میں 50 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی میں دیوار گرنے کے علاوہ مہاراشٹر میں ہوئے مختلف واقعات میں 27 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ان میں سے 18 لوگوں کی موت بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی کے ملاڈ میں ایک دیوار گرنے سے ہو گئی۔ حادثے میں 50 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔افسروں نے بتایا کہ سوموار رات پونے کے امبےگاؤں میں ایک تعلیمی ادارے کی دیوار اس کے پاس بنی عارضی جھوپڑی پر گرنے سے چھے مزدوروں کی موت ہو گئی۔ وہیں منگل کی صبح ٹھانے ضلع کے کلیان میں ایک دیوار گرنے سے تین لوگوں کی جان چلی گئی۔
خراب موسم کی وجہ سے ممبئی کے ‘ چھترپتی شیواجی انٹر نیشنل ایئر پورٹ ‘ پر 54 ہوائی جہازوں کے راستے بدلے گئے اور 52 اڑانیں رد کر دی گئیں۔ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ موسلادھار بارش کی وجہ سے جئے پور سے آ رہا ‘ اسپائس جیٹ ‘ کا ایک ہوائی جہاز ممبئی ہوائی اڈے کے مین رن وے سے پھسلتے ہوئے اس سے نیچے اتر گیا۔ حالانکہ، حادثہ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
Maharashtra CM Devendra Fadnavis: In the light of IMD's prediction, we had declared a holiday in schools and colleges last night & for offices in morning. Police dept & Disaster Mgmt under BMC are alert&helping people. Barring a few places, overall traffic has been under control.
— ANI (@ANI) July 2, 2019
این ڈی آر ایف کے افسروں نے بتایا کہ دیر رات تقریباً دو بجے مشرقی ملاڈ علاقے کے پمپری پاڑہ واقع ایک کیمپس کی دیوار گر گئی اور پاس کی جھگیوں میں رہنے والے لوگ اس کی زد میں آ گئے۔این ڈی آر ایف کے ایک سینئر افسر نے بتایا، ‘ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد ہماری ٹیم شوان دستہ کے ساتھ فوراً جائے واردات پر پہنچی۔ اس کے علاوہ دمکل محکمہ کی ایک ٹیم اور مقامی پولیس بھی حالات کو قابو میں کرنے کے لئے موقع پر موجود ہے۔ ‘
لوکل باڈی کے افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو ‘ جوگیشوری ٹراما ہاسپٹل ‘ اور کاندولی کے ‘ شتابدی ہاسپٹل ‘ میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کلیان میں ہوئے حادثے میں درگاڈی قلعہ کے پیچھے ایک اردو اسکول کی دیوار دیر رات تقریباً ایک بجے گرگئی، جس میں تین لوگوں کی جان چلی گئی۔نیوی کے افسر نے بتایا کہ کرلا میں این ڈی آر ایف، نیوی اور دمکل محکمہ نے ایک مشترکہ مہم میں تقریباً 1000 لوگوں کو وہاں سے نکالکر محفوظ مقام پر پہنچایا۔
اس بیچ، لوکل باڈی کے ایک افسر نے کہا، ‘ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ذریعے موسلادھار بارش کی پیشین گوئی کے بعد مہاراشٹر حکومت نے ممبئی اور اس کے لوگوں کی حفاظت کے لئے احتیاطی طور پر دو جولائی کو پبلک ہالی ڈے کا اعلان کر دیا ہے۔ ‘وسطی ریلوے نے پٹریوں پر پانی بھرنے کی وجہ سے کچھ ہی راستوں پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Mumbai International Airport Limited (MIAL) Spox: A 150 m length of ramp is being prepared to push an aircraft out of the grassy area. Air India's disabled aircraft recovery kit has been mobilised.
SpiceJet SG 6237 overshot runway at Mumbai Airport today. All passengers were safe pic.twitter.com/M9fvLATacU— ANI (@ANI) July 2, 2019
وسط ریلوے کے چیف ترجمان سنیل اداسی نے کہا کہ آر پی ایف کے جوانوں کی مدد سے وسط ریلوے نے آدھی رات کو چلنے والی ٹرین (لوکل) میں پھنسے ہزاروں مسافروں کو نکالا اور کئی اسٹیشنوں پر چائے، بسکٹ اور دیگر خوردنی اشیا بھی بانٹے۔وسط ریلوے کے افسر نے بتایا کہ بھاری بارش کی وجہ سے وسط اور مغربی ریلوے نے لمبی دوری کی 20 سے زیادہ ٹرینیں یا تو رد کر دی ہیں یا پھر ان کو ممبئی سے باہر اسٹیشنوں پر ہی روک دیا ہے۔
بجلی کمپنیوں نے بھی احتیاط کے طور پر ممبئی کے کچھ نواحی علاقوں میں بجلی کی سپلائی روک دی ہے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس کو بھی ایم ایل اے کے لئے ایک نئی عمارت کی تعمیر کی بنیاد رکھنے کے پروگرام کو ردکرنا پڑا۔ممبئی یونیورسٹی کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور بی اے ایف ایس میں داخلے کے لیے اسٹوڈنٹس کو اب 5 جولائی تک کا وقت دے دیا گیا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)