پولیس نے بتایا کہ جرم میں بائیک اور کار کا استعمال کیا گیا تھا۔ ریوا آئی جی نے کہا کہ بائیک کی نمبر پلیٹ پر ’رام راجیہ ‘ لکھا ہوا تھا اور جرم میں استعمال کی گئی کار میں بی جے پی کا جھنڈا لگا تھا۔
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے چترکوٹ سے دو بچوں کے اغواء اور قتل کے معاملے میں پولیس نے 6 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا کلیدی ملزم چترکوٹ کا رہنے والا پدم شکلا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ شکلا کا چھوٹا بھائی وشنوکانت شکلا ہندتووادی تنظیم بجرنگ دل کا مقامی کنوینر ہے۔ پدم شکلا کے علاوہ رمکیش، پنٹا یادو، راکیش دویدی، آلوک سنگھ اور وکرم جیت سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بچوں کے قتل کی مخالفت کے درمیان 24 فروری کو گرفتاری ہوئی۔ غور طلب ہے کہ چترکوٹ میں 12 فروری کو ضلع کے ایک اسکول بس سے اغوا کئے گئے دو بچوں کو اتوار کی صبح 24 فروری کو اتر پردیش کے باندہ میں ایک ندی میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔
Rewa IG Chanchal Shekhar: Mastermind of the crime Padam Shukla's younger brother Vishnukant is area-coordinator of Bajrang Dal,but he has no role in the case.A bike&a car were used in the crime, Ram Rajya was written in place of the no. plate on bike & there was a BJP flag on car https://t.co/BoNmUwOT9m
— ANI (@ANI) February 24, 2019
ریوا آئی جی چنچل شیکھر نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے کہا کہ جرم کے پیچھے کے ماسٹرمائنڈ کا چھوٹا بھائی وشنوکانت شکلا بجرنگ دل کا مقامی کنوینر ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔پولیس نے اے این آئی کو دئے اپنے بیان میں کہا کہ جرم میں بائیک اور کار کا استعمال کیا گیا تھا۔ ریوا آئی جی نے کہا کہ بائیک کی نمبر پلیٹ پر ‘ رام راجیہ ‘ لکھا ہوا تھا اور جرم میں استعمال کی گئی کار میں بی جے پی کا جھنڈا لگا تھا۔
Chitrakoot twins abduction & murder case: Car used in the crime also seized by police. 6 persons have been arrested in the case. #MadhyaPradesh pic.twitter.com/rp02aUZd3j
— ANI (@ANI) February 24, 2019
اس بیچ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا، ‘ میں نے متاثرین کے والد سے بات کی۔ واقعہ کے پیچھے کی سیاست بھی اجاگر ہوگی۔ جس گاڑی میں وہ سفر کر رہے تھے اس پر کس کا پرچم تھا؟ پولیس وہ سب اجاگر کر رہی ہے۔ حزب مخالف ڈر گیا ہے کیونکہ ان کے لوگ شامل ہیں۔ ‘
ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق؛ شریانس اور پریانش راوت نام کے جڑواں بھائیوں کو بندوق کا ڈر دکھاکر چترکوٹ کے نیاگاؤں سے ایک اسکول بس سے اغوا کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کی فیملی نے پہلے ہی اغوا کرنے والوں کو پھروتی کے طور پر 20 لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی تھی، لیکن اغوا کرنے والوں نے 1 کروڑ روپے کی مانگ کی تھی۔ مبینہ طور پر لڑکوں کو 21 فروری کو مار دیا گیا تھا۔
MP CM Kamal Nath on Chitrakoot twins abduction&murder case:I spoke to victims' father. The politics behind it will also be uncovered. Whose flag was there on the vehicle in which they were travelling, police is exposing all that.Opposition is scared because their ppl are involved https://t.co/YUggVeE24R
— ANI (@ANI) February 24, 2019
رپورٹ کے مطابق؛ اتوار کی صبح تڑکے دونوں لڑکوں کی لاش ملنے کے بعد ہزاروں لوگ مبینہ طور پر سڑکوں پر اتر آئے ۔ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تھے۔