ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔ وہ کئی اہم بنچ کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی اور ناگپور میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔
نئی دہلی: جسٹس شرد اروند بوبڈے نے سوموار کو ہندوستان کے 47ویں چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے صبح انہیں راشٹرپتی بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں وہ کئی اہم بنچ کا حصہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ممبئی میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی اور ناگپور میں مہاراشٹر نیشنل لاء یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں۔
Sharad Arvind Bobde sworn-in as 47th Chief Justice of India
Read @ANI Story | https://t.co/0NOGoon4Ey pic.twitter.com/GOR9lc5iNP
— ANI Digital (@ani_digital) November 18, 2019
ناگپور یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سال 1978 میں جسٹس بوبڈے مہاراشٹر بار کاؤنسل میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں تقریباً 21 سال سے زیادہ وقت تک وکالت کی اور کئی اہم معاملوں میں پیش ہوئے۔وہ ایڈیشنل جسٹس کے طور پر 29 مارچ 2000 کو بامبے ہائی کورٹ کی بنچ کا حصہ بنے تھے۔
انہوں نے 16 اکتوبر 2012 کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ 12 اپریل 2013 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ان کا پرموشن ہوا تھا۔جسٹس بوبڈے 24 اپریل 1956 کو ناگپور میں پیدا ہوئےتھے۔ وہ 23 اپریل 2021 کو ریٹائر ہونے والے ہیں۔ وہ سپریم کورٹ میں چل رہے ایودھیا تنازعہ ، بی سی سی آئی اور پٹاخوں کے خلاف چل رہے معاملوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔
جسٹس گگوئی نے تین اکتوبر 2018 کو ملک کے 46ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا۔ وہ 17 نومبر کو ریٹائر ہو گئے۔