مبینہ دہشت گردوں نے تقریباً 2:40بجے خوشبو جان کا ویہل گاؤں میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں واقع ویہل علاقے میں سنیچر کی دوپہر کو مبینہ دہشت گردوں نے ایس پی او خوشبو جان کا گولی مار کر قتل کر دیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛مبینہ دہشت گردوں نے تقریباً 2:40بجے خوشبو جان کا ویہل گاؤں میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔
#UPDATE Jammu & Kashmir: SPO Khushboo Jan succumbs to her injuries. https://t.co/7qUww7pftG
— ANI (@ANI) March 16, 2019
پولیس نے کہا ،’آج دہشت گردوں نے شوپیاں ضلع کے ویہل علاقے میں خاتون پولیس افسر خوشبو جان پر گولی باری شروع کر دی۔حملے میں وہ سنگین طور سے زخمی ہو گئیں جس کے بعد ان کو اسپتال لے جایا گیا۔اسپتال میں انھوں نے دم توڑ دیا۔’پولیس نے کہا،’ہم اس ظالمانہ واردات کی مذمت کرتے ہیں اور ان مشکل حالات میں ان کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔’
اس بیچ آرمی ،پولیس کا خاص مہم گروپ اور سی آر پی ایف نے علاقے کی گھیرابندی کر دی ہے اور دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
J&K Police: Terrorists today fired on a police woman Khushboo Jan at her village in Vehil area of Shopian district. She sustained critical injuries & was evacuated to hospital where she succumbed. We condemn this gruesome terror act & stand by her family at this critical juncture pic.twitter.com/rcOV4nAdFO
— ANI (@ANI) March 16, 2019
نوبھارت ٹائمس کے مطابق؛اس سے پہلے گزشتہ جمعرات کو پلواما ضلع میں مبینہ دہشت گردوں نے 40 سالہ ایک شخص کو جبراً اس کے گھر سے لے جا کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ وہیں بدھ کو پلواما ضلع میں ہی مبینہ دہشت گردوں نے آرمی کے ایک سابق جوان کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔