جموں وکشمیر کے ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کا ذمہ اب تک سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کے پاس تھا۔ایک حالیہ حکم میں جموں وکشمیر کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یہ ذمہ داری سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کو سونپی ہے۔
نئی دہلی: جموں وکشمیر کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار ہونے کے بعد جموں کشمیر سرکار نے جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کی سکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف ) کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔جموں و کشمیر کے کی طرف سے ڈی ایس پی کو بھیجے گئے حکم میں کہا گیا ہے کہ دونوں ہوائی اڈوں کی سکیورٹی 31 جنوری تک سی آئی ایس ایف کو سونپ دی جائے۔ یہ حکم بدھ کو جاری کیا گیا۔
Govt of Jammu&Kashmir: The proposal for replacement of the CRPF and J&K Police, presently responsible for ensuring security of airports in the Union Territory of J&K, by Central Industrial Security Force (CISF) has been engaging attention of authorities for quite sometime. (15.1)
— ANI (@ANI) January 17, 2020
واضح ہو کہ گزشتہ 11 جنوری کو جموں وکشمیر پولیس کے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو کلگام ضلعے میں ایک گاڑی سے حزب المجاہدین کے دہشت گردوں نوید بابو اور الطاف اور دہشت گرد تنظیم کے لیے کام کرنے والے ایک وکیل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
سنگھ جموں وکشمیر پولیس کی اینٹی ہائی جیکنگ یونٹ کے ساتھ کام کر رہے تھے اور سرینگر انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر تعینات تھے۔ سنگھ پر دہشت گردوں کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔اب تک جموں اور سرینگر ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے پاس تھی۔
امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر ایئرپورٹ پر آؤٹر سرکل کی سکیورٹی کی ذمہ داری اب سی آر پی ایف کی ہی ہوگی، جبکہ سی آئی ایس ایف شہری اور ہوائی ایکسیس کنٹرول کی حفاظت کرے گا۔وہیں مختلف نگرانی آلات جیسے سی سی ٹی وی، میٹل ڈی ٹیکٹر، بلیٹ پروف گاڑی، بم ڈسپوزل مشین وغیرہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے فراہم کرائے جائیں گے۔
ایک سینئر افسر کے مطابق،وزارت داخلہ کے ذریعے جموں، سرینگر اور لیہہ کے ایئرپورٹ کی سکیورٹی کے لیے سی آئی ایس ایف کے 800 جوانوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جموں اور سرینگر کے ایئرپورٹ کو بے حد حساس زمرے میں رکھا گیا ہے۔ وہیں لیہہ ہوائی اڈے کو حساس کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔اس نئی تعیناتی کے لیے تینوں ایئرپورٹ پر ایک مشترکہ کمان اور مختلف سکیورٹی و خفیہ ایجنسیوں کا کنٹرول قائم کیا جائے گا۔
بتا دیں کہ ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ جوانوں والی سی آئی ایس ایف کو پہلی بار سال 1999 میں قندھار فلائٹ ہائی جیک کے بعد ہوائی اڈوں کی سکیورٹی میں لگایا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں ملک بھر کے سو شہری ہوائی اڈوں میں سے 61 کی سکیورٹی کا ذمہ سی آئی ایس ایف کے پاس ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کےساتھ)