جموں وکشمیر کے پلواما ضلع میں سری نگر -جموں قومی شاہراہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے تقریباً 40 جوان مارے گئے ہیں۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پلواما میں جمعرات کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان سے ’موسٹ فیورڈ نیشن‘کا درجہ واپس لے لیا ہے۔ جمعہ کی صبح سکیورٹی معاملوں کی کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کی میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ سی سی ایس کی میٹنگ سری نگر -جموں قومی شاہراہ پر پلواما ضلع میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کے بعد بلائی گئی تھی، جس میں سی آر پی ایف کے تقریباً 40 جوان مارے گئے ہیں۔
Arun Jaitley: The 'most favoured nation' status which was granted to Pakistan, stands withdrawn https://t.co/OKHXS69Ukq
— ANI (@ANI) February 15, 2019
سی سی ایس کی میٹنگ کے بعد جیٹلی نے کہا کہ وزارت خارجہ عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کو پوری طرح سے الگ تھلگ کرنے کے لیے ڈپلومیٹ قدم اٹھائے گا۔
Union Minister Arun Jaitley: People who are responsible and have supported this act of terrorism will have to pay a heavy price for it. #PulwamaTerrorAttack pic.twitter.com/iFvBxOHwJr
— ANI (@ANI) February 15, 2019
جیٹلی نے کہا ،’ جو لوگ ذمہ دار ہیں اور دہشت گردی کے اس کام کی حمایت کرتے ہیں، ان کو اس کے لیے بھاری قیمت چکانی ہوگی۔’ سی سی ایس میٹنگ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی، جس میں وزیر دفاع نرملا سیتارمن اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی شامل تھے۔
میٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا،’ میں پلواما حملے میں اپنی جان گنوانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہمارے سکیورٹی فورسز کو پوری آزادی دی گئی ہے۔ ہمیں ان کی بہادری پر پورا بھروسہ ہے۔’
Prime Minister Narendra Modi: I pay tribute to soldiers who lost their lives in #PulwamaAttack. Our security forces have been given full freedom. We have full faith in their bravery. pic.twitter.com/kXtK3GyV70
— ANI (@ANI) February 15, 2019
مودی نے کہا کہ دہشت گردی کے اس کام کے پیچھے کی طاقتیں اور اس کے لیے ذمہ دار لوگوں کو یقینی طور پر سزا دی جائے گی۔
PM Modi on #PulwamaAttack : The forces behind this act of terrorism & those responsible for it, will be definitely be punished. pic.twitter.com/ucSXnB9BvO
— ANI (@ANI) February 15, 2019
مودی نے آگےکہا ،’ اگر ہمارا پڑوسی، جو دنیا میں پوری طرح سے الگ تھلگ ہے، وہ سوچتا ہے کہ وہ ہندوستان کو اپنی پالیسی اور سازشوں کے ذریعے معزور بنا سکتا ہے تو یہ ایک بڑی غلطی ہے۔’
PM Narendra Modi: If our neighbour which is totally isolated in the world thinks it can destabilise India through its tactics and conspiracies, then it is making a big mistake #PulwamaTerrorAttack pic.twitter.com/0GdB3scaCi
— ANI (@ANI) February 15, 2019
جمعرات کو ایک بیان میں وزارت خارجہ نے مانگ کی کہ پاکستان دہشت گردانہ جماعتوں کو اپنے علاقے سے کام کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ سے جیش محمد کے چیف مسعود اظہر کو ایک نامزد دہشت گرد کے طور پر لسٹیڈ کرنے کی بھی گزارش کی ۔واضح ہو کہ جیش محمد نے ویڈیو جاری کر حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ پاکستان نے بھی اپنا بیان جاری کر حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کے لیے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں لوگوں سے دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے پر پھر سے غور کرنے کو کہا گیا ہے۔
US State Department has issued a travel advisory to its citizens asking them to reconsider travel to Pakistan due to terrorism.
— ANI (@ANI) February 15, 2019
کیا ہے موسٹ فیورڈ نیشن کا درجہ؟
موسٹ فیورڈ نیشن(ایم ایف این )کا درجہ ملنے والے ملک کو کاروبار سے متعلق سہولیات مل جاتی ہیں۔ کاروبار سے متعلق فائدوں کا مطلب کم قیمتیں اور امپورٹ کو بڑھاوا دینے والا قدم ہوتا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او)کے ممبر ملک آپس میں ایک دوسرے کو ایم ایف این کا درجہ دے سکتے ہیں۔ اس کے تحت عالمی کاروبار سے متعلق اصولوں پر عمل کرنا ہوتا ہے اور عام تصور یہ ہےکہ اقتصادی طور سے تھوڑے کمزور ممالک کی معیشت کو اس سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
عالمی بازار کے فری ٹریڈ زون ،ایکسائز یونین اور شیئر بازاروں کو ایم ایف این اہتماموں سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق؛ ڈبلیوٹی او بننے کے سال بھر بعد ہندوستان نے پاکستان کو 1996 میں ایم ایف این کا درجہ دیا تھا۔ لیکن پاکستان نے ہندوستان کو کبھی این ایف این کا درجہ نہیں دیا۔
The post پلواما حملہ: ہندوستان نے پاکستان سے ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا درجہ واپس لیا appeared first on The Wire - Urdu.