بیکانیر کے ایس پی پردیپ موہن شرما نے کہا ہے کہ مگ ایئر کرافٹ بیکانیر شہر سے 12 کیلو میٹر دور شوبھا سارکی ڈھانی میں حادثے کا شکار ہوا۔
نئی دہلی: انڈین ایئر فورس کا مگ 21 بائیسن طیارہ راجستھان میں بیکانیر کے شوبھا سار کے ڈھانی علاقے میں جمعہ کو حادثے کا شکار ہو گیا۔ پائلٹ وقت رہتے طیارہ سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ ذرائع کے مطابق؛ مگ 21 نے نال سے روٹین مشن کے لیے اڑان بھری تھی جب اس میں تکنیکی خرابی آ گئی۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ایک دفاعی ترجمان نے بتایا،شروعاتی جانکاری کے مطابق طیارے سے کوئی پرندہ ٹکرایا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثوں کی وجہ کورٹ آف انکوائری کے بعد ہی معلوم ہوگی۔’
بیکانیر کے ایس پی پردیپ موہن شرما نے کہا ہے کہ مگ ایئر کرافٹ بیکانیر شہر سے 12 کیلو میٹر دور شوبھا سارکی ڈھانی میں حادثے کا شکار ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹیم نے اس علاقے کی گھیرا بندی کر دی ہے۔اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Visuals: MiG-21 aircraft on a routine mission crashed today after getting airborne from Nal near Bikaner. The pilot of the aircraft ejected safely. Court of inquiry will investigate the cause of the accident. #Rajasthan pic.twitter.com/2HnWciPEB8
— ANI (@ANI) March 8, 2019
این بی ٹی کی خبر کے مطابق؛ ‘فلائنگ کافن’کے طور پر بدنام اس طیارے کو ایچ اے ایل کے ذریعے بنائے دیسی ہلکے لڑاکو طیارے (ایل سی اے)تیجس سے بدلنے کی مانگ کی جا رہی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)