گزشتہ 26 فروری کو ہوئے بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے ایک دن بعد 27 فروری کو جموں و کشمیر کے بڈگام میں ایئر فورس کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں فضائیہ کے6جوانوں اور ایک مقامی شہری کی موت ہو گئی تھی۔
نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ ہوئی ہوائی جھڑپکے دن ہندوستانی میزائل نے غلطی سے اپنے ہی ملک کے ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 7 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔اعلی سطحی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے بڈگام میں 27 فروری کو فضائیہ کا حادثہ میں تباہ ہوا ہیلی کاپٹر ایم آئی-17 ہندوستانی میزائل کا ہی نشانہ بنا تھا۔
اس رپورٹ میں فضائیہ کے 5 افسروں کو مجرم پایا گیا ہے۔ ان میں سرینگر بیس کے چیف آپریٹنگ افسر بھی شامل ہیں۔ ان سبھی کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے چھے فوجی اہلکار سمیت سات لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ ہندوستانی فضائیہ نے جانچکے نتائج پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ایئر فورس ہیڈکوارٹر نے واقعہ کی ایئر کموڈور رینک کے افسر کے تحت کورٹ آف انکوائری (سی او آئی) کا حکم دیا تھا۔ تفتیش میں پایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں وہ سسٹم بند تھا، جس سے دوست یا دشمن کی پہچان کی جاتی ہے۔اس کے ساتھ ہی زمینی افسروں اور ہیلی کاپٹر کے ڈرائیور گروپ کے درمیان کمیونیکیشن اور تال میل نہیں تھا۔ اس کے تحت ایئر ڈیفنس رڈار سے شناخت کی جاتی ہے کہ کوئی ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر اپنا ہے یا دشمنوں کا۔
ایک ذرائع نے کہا، ‘ فوجی قانون کے اہتماموں کے مطابق، مجرم ملازمین کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ‘انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے اعلیٰ افسر واقعہ کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سزا دینے کے بارے میں فیصلہ کریںگے۔ فضائیہ نے مئی میں واقعہ کی گہری تفتیش کو یقینی بنانے کے لئے سرینگر اڈے کے ایئر آفیسر کمانڈنگ کا تبادلہ کر دیا تھا۔
دراصل، واقعہ کی شروعاتی تفتیش سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ بالاکوٹ ایئرسٹرائک کے بعد 27 فروری کی صبح جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان نوشیرا سیکٹر میں ہوائی تصادم ہو رہا تھا اسی دوران بڈگام میں روس میں بنا فضائیہ کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا تھا۔واقعہ میں ہیلی کاپٹر میں بیٹھے فضائیہ کے چھے جوان شہید ہو گئے تھے اور ایک شہری کی موت ہو گئی تھی۔ شروعاتی جانچکے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کو پاکستان کا سمجھکر ہندوستانی فضائیہ کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی ایک میزائل سے غلطی سے اس پر حملہ کر دیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ 14 فروری کو جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے خودکش حملے میں 40 جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔اس کے بعد 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں ایئرسٹرائک کیا تھا۔
اس کے اگلے دن 27 فروری کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے ہوائی تصادم میں پاکستان نے ہندوستان کا مگ-21 ہوائی جہاز گرانے کا دعویٰ کیا تھا وہیں ہندوستان نے پاکستان کا ایف-16 ہوائی جہاز گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی دوران بڈگام میں ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہوئے اس ہوائی تصادم میں ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان نے گرفتار کر لیا تھا۔حالانکہ پاکستان نےدو دن بعد ابھینندن کو چھوڑ دیا تھا۔