ملائم سنگھ یادو نے اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تو اتنی اکثریت نہیں لا سکتے ، اس لیے آپ پھر سے ملک کے وزیر اعظم بنیں۔
نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے رہنما اور لوک سبھا ایم پی ملائم سنگھ یادو نے بدھ کو لوک سبھا میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نریندر مودی ایک بار پھر سے ملک کے وزیر اعظم بنیں۔ ملائم نے اپنی پارٹی اور اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ تو اتنی اکثریت نہیں لا سکتے ہیں اس لیے آپ (نریندر مودی)پھر سے ملک کے وزیر اعظم بنیں۔
Samajwadi Party's Mulayam Singh Yadav in Lok Sabha: PM ko badhaai dena chahta hun ki PM ne sabko saath lekar chalne ki koshish ki hai. Main kehna chahta hun ki saare sadaysa phir se jeet kar aayen, aur aap (PM) dobara pradhan mantri banein (File pic) pic.twitter.com/reeyh5H9bB
— ANI (@ANI) February 13, 2019
ملائم نے کہا،’ ہم وزیر اعظم کو مبارک باد دینا چاہتے ہیں کہ آپ نے سب کے ساتھ مل جل کر کام کیا۔ یہ سچ ہے کہ ہم نے جب جب آپ سے کسی کام کے لیے کہا تو آپ نے اسی وقت حکم دے دیا۔ اس کے لیے ہم آپ کی عزت کرتے ہیں۔’ انھوں نے مزید کہا،’ میں کہنا چاہتا ہوں کہ میری خواہش ہے کہ سارے ممبر پھر سے جیت کر آئیں۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم لوگ تو اتنی اکثریت نہیں لا سکتے ہیں تو آپ (نریندر مودی)پھر سے وزیر اعظم بنیں۔
Rahul Gandhi on Mulayam Singh Yadav's remark in Lok Sabha, 'I wish you (PM Modi) become PM again': I diagree with him. But Mulayam Singh Yadav Ji has a role in politics and I respect his opinion pic.twitter.com/eZPscyzakL
— ANI (@ANI) February 13, 2019
اس پر پی ایم مودی نے ہاتھ جوڑ کران کا شکریہ ادا کیا اور ایوان نے میز تھپتھپاکر ملائم سنگھ یادو کی بات کی حمایت کی۔ وہیں ملائم سنگھ یادو کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا،’ میں ان سے متفق نہیں ہوں لیکن ملائم سنگھ یادو جی کا سیاست میں ایک رول ہے اور میں ان کی بات کا احترام کرتا ہوں۔’
غور طلب ہے ایس پی،بی ایس پی کے اتحاد کا رسمی اعلان کرتے ہوئے اکھلیش یادو نےیہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ مایاوتی کو وزیر اعظم بنائیں گے، کہا تھا کہ’ آپ کو معلوم ہے میں کس کو سپورٹ کروں گا۔ اتر پردیش نے پہلے بھی وزیر اعظم دیے ہیں اور یہ پھر دوہرایا جائے گا۔ ‘
واضح ہو کہ ایس پی اور بی ایس پی آئندہ لوک سبھا انتخاب میں اتحاد کے تحت اتر پردیش کی 38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔ دو سیٹیں چھوٹی پارٹیوں کے لیے چھوڑی گئی ہیں جبکہ امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں کانگریس پارٹی کے لیے چھوڑنا طے کیا گیا ہے۔
The post لوک سبھا میں ملائم سنگھ یادو نے کہا، میری خواہش ہے کہ پھر وزیر اعظم بنیں نریندر مودی appeared first on The Wire - Urdu.