ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں اہم خدمات دینے والوں کو ملے گا سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ۔ ایوارڈ کا اعلان سردار پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر کو کی جائے گی۔
نئی دہلی: حکومت نے ہندوستان کی یکجہتی اور سالمیت کے میدان میں اہم خدمات دینے کے لیے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر ایک شہری اعزاز شروع کیا ہے۔وزرات کارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اعزاز میں ایک تمغہ اور ایک سند دیا جائے گا۔یہ اعزاز بہت خاص معاملوں اور غیر معمولی حالات کو چھوڑ کر مرنے کے بعد نہیں دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اعزاز کے ساتھ کوئی بھی نقد رقم نہیں دی جائے گی۔ایک سال میں 3 سے زیادہ ایوارڈ نہیں دیے جائیں گے۔اس ایوارڈ کا اعلان نیشنل یونٹی ڈے یعنی سردار پٹیل کی پیدائش 31 اکتوبر کو کیاجائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے اس ایوارڈ کو شروع کرنے سے متعلق نوٹس پہلے ہی جاری کی جا چکی ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد قومی یکجہتی اور سالمیت کو بڑھاوا دینا، اس کو مضبوط کرنا اور ہندوستان کی قدروں کو مستحکم کرنے میں قابل ذکر اور متاثر کن خدمات کے لیے اعزاز دینا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں دیا جائے گااور راشٹرپتی بھون میں منعقد پدم ایوارڈ تقریب کے ساتھ ایک پروگرام میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔وزیراعظم کے ذریعے ایک ایوارڈ کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی جس میں کابینہ سکریٹری ،وزیراعظم کے چیف سکریٹری ، صدر جمہوریہ کے سکریٹری، ہوم سکریٹری ممبران ہوں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کے ذریعے چنے گئے تین-چار معزز لوگ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
بیان کے مطابق،ہندوستان میں واقع ادارہ یا تنظیم یا کوئی بھی ہندوستانی شہری اس ایوارڈ کے لیے کسی کونامزد کر سکتا ہے۔فرد خود کو بھی نامزد کر سکتے ہیں۔ریاستی حکومتیں ،یونین ٹریٹری اور وزارت بھی نام بھیج سکتے ہیں۔نامزدگی ہر سال مدعو کیے جائیں گے۔ درخواستوں کو وزارت داخلہ کے ذریعے خاص طور سے ڈیزائن کی گئی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرنا ضروری ہوگا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)ْ