اجیت جوگی کو پچھلے 20 دنوں میں کئی بار ہارٹ اٹیک آیا۔ انہیں رائے پور کے شری نارائن اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
نئی دہلی: چھتیس گڑ ھ کے پہلے وزیر اعلیٰ اجیت جوگی کا دو بار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے جمعہ کو انتقال ہو گیا۔ انہیں رائے پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔جوگی کو پچھلے 20 دنوں میں کئی بار اٹیک آیا۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور ڈاکٹر ان کی دماغی سرگرمیوں کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اجیت جوگی نے رائے پور کے شری نارائن اسپتال میں دوپہرتقریباً 3:30 بجے آخری سانس لی۔جوگی کی دیکھ ریکھ کرنے والے ایک ڈاکٹر سنیل کھیمکا نے کہا، ‘انہیں ایک کے بعد ایک دو دل کے دورے کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک ان کی دل کی دھڑکن کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی، لیکن آخرکار انہیں مردہ قرار دیا گیا۔’
वेदना की इस घड़ी में मैं निशब्द हूँ।परम पिता परमेश्वर माननीय @ajitjogi_cg जी की आत्मा को शांति और हम सबको शक्ति दे।
उनका अंतिम संस्कार उनकी जन्मभूमि गौरेला में कल होगा। pic.twitter.com/TEtAqsEFl4
— Amit Jogi (@amitjogi) May 29, 2020
گزشتہ 9 مئی کو جوگی کو ناشتے کے بعد دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
پسماندگان بیوی ایم ایل اے رینو جوگی اور بیٹے امت جوگی ہیں۔ بیٹے نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ‘20 سالہ نوجوان چھتیس گڑ ھ کے سر سے آج اس کے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔صرف میں نے ہی نہیں بلکہ چھتیس گڑھ نےرہنما نہیں، اپناباپ کھویا ہے۔’
ایک نوکرشاہ سے سیاسی رہنما بنے جوگی چھتیس گڑھ کے وجود میں آنے کے بعد اس کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔ ان کی مدت کارنومبر 2000 سے نومبر 2003 تک تھی۔ آگے چل کر جوگی نے کانگریس سے الگ ہوکر جنتا کانگریس چھتیس گڑ (جے) کی تشکیل کی۔