وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لون کی عرضیوں پر آن لائن نظر رکھنے ،ہوم لون اور کار لون کی شرائط آسان کرنے،کیپٹل گین پر سرچارج واپس لینے،لون سیٹل منٹ کی شرائط آسان کرنے، چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی ری فنڈ کرنے جیسے کئی اہم اعلانات کیے۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس کر ملک کے اقتصادی حالاتمیں اصلاحکے لیے اعلانات کیے۔ اس دوران سیتا رمن نے کہا کہ ہماری گروتھ ریٹ دوسرے ممالک سے بہتر ہے۔ اس وقت امریکہ، جرمنی جیسے ممالک کی گروتھ ریٹ میں بھی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
LIVE: Press Conference by Union Minister @nsitharaman https://t.co/p71RXsmiNk
— PIB India (@PIB_India) August 23, 2019
سیتا رمن نے کارپوریٹ سوشل جوابدہی(سی ایس آر)کی خلاف ورزی کو مجرمانہ زمرے سے باہر کرنے ، لون کی عرضیوں پر آن لائن نظر رکھنے ،ہوم لون اور کار لون کی شرائط آسان کرنے،کیپٹل گین پر سرچارج واپس لینے،لون سیٹل منٹ کی شرائط آسان کرنے، چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی ری فنڈ کرنے جیسے کئی اہم اعلانات کیے۔
اس سے پہلے سی ایس آر خلاف ورزی کو مجرمانہ زمرے میں رکھا گیا تھا۔حالانکہ اب اس طرح کے معاملے کو سول میٹر کی طرح دیکھا جائے گا۔وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ریپو ریٹ سے انٹریسٹ ریٹ جوڑی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ڈی میٹ اکاؤنٹ میں بھی آدھار کی کے وائی سی چلے گی۔انھوں نے کہا کہ اب بینک ہوم لون اور کار لون کم شرح پر دیں گے۔
टैक्स दाताओं को compliance में और सरलीकरण. Income Tax orders, notices, summons, letters, etc through centralized system only; to have a computer generated unique ID Number; timelines fixed for disposal of notices @PMOIndia @FinMinIndia @PIB_India #GovtBoostsEconomy pic.twitter.com/J4bFIK9w36
— Rajeev kumar (@rajeevkumr) August 23, 2019
ٹیکس دینے والوں کےاستحصال کو ختم کرنے کے مقصد سے ،وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سبھی ٹیکس نوٹس ایک مرکزی نظام سے جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای ایکٹ میں صنعت کی ایک تعریف ہوگی۔
وزیر خزانہ نے اس دوران سرکاری بینکوں کو 70 ہزار کروڑروپے دینے کا اعلان کیا۔ ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں کو بھی 30 ہزار کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ اب سے 60 دنون کے اندر جی ایس ٹی کا ری فنڈ ملے گا اور چھوٹی صنعتوں کو 30 دن میں جی ایس ٹی کا ری فنڈ ملے گا۔