جمعہ کی آدھی رات کو نیپال میں آئے 6.4 شدت کے زلزلے میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ہندوستان میں دہلی-این سی آر کے علاوہ راجستھان، اتر پردیش اور بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نئی دہلی: نیپال میں جمعہ کی آدھی رات کو آئے 6.4 شدت کے زلزلے میں کم از کم 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہندوستان میں دہلی-این سی آر کے علاوہ راجستھان، اتر پردیش اور بہار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز کھٹمنڈو سے 142 کلومیٹر اور نئی دہلی سے 941 کلومیٹر دور جاجراکوٹ میں لامیڈنڈامیں تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ نیپال میں ہلاکتوں کی تعدادمیں اضافہ ہو سکتا ہےکیوں کہ امدادی کام جاری ہے۔ وزیر اعظم پشپ کمل دہل ‘پرچنڈ’ نے سنیچر کی صبح میڈیکل ٹیم کے ساتھ متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ حکام نے بتایا کہ نیپال آرمی اور نیپال پولیس دونوں کے جوانوں کو ریسکیو آپریشن میں تعینات کیا گیا ہے۔ نیپال میں کئی مقامات پر مواصلاتی خدمات منقطع ہوگئی ہیں۔
نیپال سے سامنے آنے والی ملبے کی تصویریں اور ویڈیو میں زلزلے کے تباہ کن اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ سینکڑوں افراد اس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات جاجراکوٹ اور مغربی رخم اضلاع میں ہوئی ہیں جبکہ دیگر اضلاع سے ابھی بھی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
A powerful #earthquake, with a magnitude of 6.4, originated in #Nepal's #Jajarkot district at midnight on Friday. Nearly 130 people killed, over 100 injured.#NepalEarthquake#tremors#earthquakes#NewDelhi#NepalEarthquake#tremors#earthquakes pic.twitter.com/5loWZUeoLt
— N. K. Nayak (@nknayak17) November 4, 2023
ہندوستانی اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹس کے میٹنگ پوائنٹ پر واقع نیپال میں زلزلے کا خطرہ بنا رہتاہے۔ 2015 میں 7.8 شدت کے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس کی وجہ سے تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جمعہ کی آدھی رات کو آیا زلزلہ نیپال میں ایک ماہ میں آنے والا تیسرا زلزلہ تھا۔
اس سے قبل 2 اکتوبر کو نیپال میں 6.2 اور 4.6 شدت کے دو زلزلے آئے تھے۔ 22 اکتوبر کو نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیاتھا،جس کا مرکز کھٹمنڈو سے 55 کلومیٹر دور دھاڈنگ تھا۔
Major #earthquake of 6.4 intensity in #Nepal today on November 3 at 11:30 IST. Need not to worry, After sho ks will be milder. It is the meeting point to two tectonic plates. Indian and Eurasian plate. #earthquake #DelhiEarthquake @SkymetWeather @JATINSKYMET pic.twitter.com/NoLo0PRRG9
— Mahesh Palawat (@Mpalawat) November 3, 2023
وہاں کے نیشنل زلزلہ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق،رات 12.08 پر 4.5 شدت کا، 12.29 پر 4.2 شدت، 12.35 پر 4.3 اور صبح 4.16 پر 4.6 شدت کا زلزلہ آیا۔ آفٹر شاکس کے خوف سے بہت سے لوگوں نے ملبے کے درمیان کھلے میں رات گزاری اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کا کام جاری رکھا۔
وزیر اعظم کے دفتر سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے،’وزیر اعظم پشپ کمل دہل نے جمعہ کی رات آئے زلزلے میں جان و مال کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور فوری طور پر بچاؤ اور راحت کے لیے تینوں سیکورٹی ایجنسیوں کو تعینات کر دیا ہے۔’
जाजरकोटको रामीडाँडा केन्द्रविन्दु भएर शुक्रबार राति ११ः४७ मा गएको भूकम्पबाट भएको मानवीय तथा भौतिक क्षतिप्रति सम्माननीय प्रधानमन्त्री पुष्पकमल दाहाल “प्रचण्ड”ले गहिरो दुख व्यक्त गर्दै घाइतेहरुको तत्काल उद्धार र राहतका लागि ३ वटै सुरक्षा निकायलाई परिचालित गर्नुभएको छ।
— PMO Nepal (@PM_nepal_) November 3, 2023
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستان نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا، ‘ہماری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور ہم زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتے ہیں۔’