ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او) کو ہر سال امریکہ کی طرف سے بڑی رقم ملتی ہے۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کے دور میں امریکہ کو صحیح مشورہ نہیں دیا۔
نئی دہلی: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)کو امریکہ کی طرف سے دی جانے والی فنڈنگ پر روک لگائیں گے۔ انہوں نے ڈبلیو ایچ او پر کو رونا وائرس وبا کے دوران سارا دھیان چین پرمرکوز کرنے کاالزام لگایا ہے۔ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا، ‘ہم ڈبلیو ایچ او پر خرچ کی جانے والی رقم پر روک لگانے جا رہے ہیں۔ ہم اس پر بہت مؤثر روک لگانے جا رہے ہیں۔ اگر یہ کام کرتا ہے تو بہت اچھی بات ہوتی۔ لیکن جب وہ ہر قدم کو غلط کہتے ہیں تو یہ اچھا نہیں ہے۔’
ڈبلیو ایچ او کا ہیڈ کوارٹڑ جنیوا میں واقع ہے اور اس کو امریکہ کی طرف سے بڑی رقم ملتی ہے۔
The W.H.O. really blew it. For some reason, funded largely by the United States, yet very China centric. We will be giving that a good look. Fortunately I rejected their advice on keeping our borders open to China early on. Why did they give us such a faulty recommendation?
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 7, 2020
ٹرمپ نے الزام لگایا، ‘ان کو ملنے والی فنڈنگ کااکثریا سب سے بڑا حصہ ہم انہیں دیتے ہیں۔ جب میں نے سفر پرپابندی لگائی تھی تو وہ اس سے متفق نہیں تھے اور انہوں نے اس کی تنقیدکی تھی۔ وہ غلط تھے۔ وہ کئی چیزوں کے بارے میں غلط رہے ہیں۔ ان کے پاس پہلے ہی کافی جانکاری تھی اور وہ کافی حد تک چین پر مرکوز لگ رہے ہیں۔’’
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ امریکہ کی طرف سےڈبلیو ایچ او کو دی جانے والےفنڈنگ پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا، ‘ہم انہیں 5.8 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم دیتے ہیں۔ اتنے سالوں میں انہیں جو پیسہ دیا گیا ہے اس کے مقابلے 5.8 کروڑ ڈالر چھوٹا سا حصہ ہے۔ کئی بار انہیں اس سے کہیں زیادہ ملتا ہے۔’
ٹرمپ نے کہا، ‘لیکن ہم اس پرغورکرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے (ڈبلیو ایچ او)اسے غلط بتایا۔ وہ مہینوں پہلے اس کے بارے میں بتا سکتے تھے۔ وہ جانتے ہو ں گے اور انہیں جاننا چاہیے تھا۔ اس لیے ہم بہت احتیاط سےاس پرغور کریں گے اور ہم ڈبلیو ایچ او پر خرچ کی جانے والی رقم پر روک لگانے جا رہے ہیں۔’
اس بیچ، سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے صدرسینیٹر جم رچ نے کووڈ 19 سے نپٹنے میں ڈبلیو ایچ او کے طور طریقوں کی آزادانہ جانچ کرانے کی مانگ کی۔انہوں نے کہا، ‘ڈبلیو ایچ او نہ صرف امریکی لوگوں کے لیے ناکام ہوا بلکہ وہ کووڈ 19 سے نپٹنے میں شدیدلاپرواہی کے ساتھ دنیاکے مورچے پر بھی ناکام ہوا۔’
تقریباً 24 رکن پارلیامان کے دو گروپ نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹرجنرل کے استعفیٰ دینے تک ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ روکنے والی تجویز لانے کا منگل کو اعلان کیا۔ ساتھ ہی کووڈ 19 سے نپٹنے میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی ناکامی کو چھپانے میں ڈبلیو ایچ او کے رول کی انٹرنیشنل کمیشن سے جانچ کرانے کی بھی مانگ کی۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)