بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے انتخابی تشہیر کے دوران ایک ریلی میں کیجریوال کو شاہین باغ میں سی اے اےکے خلاف چل رہے مظاہرے کو مبینہ طور پرحمایت دینے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں ‘دہشت گرد’ بتا دیا تھا۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کی گنتی کے رجحانات میں عآپ کی فیصلہ کن جیت کے واضح اشارہ ملنے پرعآپ کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ دہلی کے بھرپور مینڈیٹ نے صاف پیغام دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہشت گرد نہیں بلکہ پکے دیش بھکت ہیں۔
سنگھ نے کہا کہ دہلی کی حکومت حاصل کرنے کے لئے بی جے پی نے پوری طاقت لگا دی لیکن اس انتخابی جنگ میں‘دہلی کا بیٹا’ جیت گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گنتی کے شروعاتی رجحانات کی بنیادپرعآپ 62 سیٹوں پر اور بی جےپی آٹھ سیٹ پر آگے چل رہی ہے۔
سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘دہلی کی دو کروڑ فیملی کے لوگوں نے بتا دیا کہ ان کا بیٹا اروند کیجریوال دہشت گرد نہیں، پکا دیش بھکت ہے۔بھرپور مینڈیٹ سے جیت دینے کے لیے دہلی کی عظیم عوام کو سر جھکاکر بصد شکریہ۔’
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے انتخابی تشہیرکے دوران ایک ریلی میں کیجریوال کو شاہین باغ میں سی اے اےکے خلاف چل رہے مظاہرے کومبینہ طورپرحمایت دینے کاالزام لگاتے ہوئے انہیں ‘دہشت گرد’ بتا دیا تھا۔
اس بیچ سنگھ نے پارٹی دفتر میں کارکنوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا، ‘بی جےپی نے انتخاب جیتنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی تھی، لیکن انتخاب میں جیت ملی دہلی کے بیٹے کو۔ دہلی والوں نے وکاس کے نام پر ووٹ دیا۔’
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)