انڈین ایئر فورس کا ایم آئی -17 طیارہ آگ لگنے کے بعد بڈگام کے گاریند کلاں گاؤں کے پاس گرا ۔ پاکستان نے کہا اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے۔
نئی دہلی: جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع میں بدھ کو انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا ایک ایم آئی -17 طیارہ حادثے کا شکارہو گیا ہے ۔ اس میں پائلٹ اور ساتھی پائلٹ کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔
SSP Budgam on military aircraft crash in J&Ks Budgam: Some aircraft has fallen. As of now we aren't in a position to ascertain anything. Technical team is here, they'll ascertain facts. We have found 2 bodies so far and have evacuated them. Search is going on here. pic.twitter.com/9YgEIwxFRw
— ANI (@ANI) February 27, 2019
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بڈگام کے ایس ایس پی نے بتایا ، کوئی طیارہ گرا ہے، فی الحال ہم کچھ بھی یقینی طور پر بتانے کی حالت میں نہیں ہیں ۔ تکنیکی ٹیم یہاں ہے ۔ وہ حقائق کا پتہ لگائے گی ۔ ہمیں ابھی تک دو لاشیں ملی ہیں اور ہم نے ان کو باہر نکال لیا ہے ۔ کھوج بین جاری ہے۔
افسروں نے بتایا کہ کہ آئی اے ایف کا یہ طیارہ بڈگام کے گاریند کلاں گاؤں کے پاس کھلے میدان میں صبح 10 بجکر 5 منٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ دو حصوں میں ٹوٹ گیا ہے اور اس میں فوراً آگ لگ گئی ۔
مرنے والوں کی پہچان کی فوری طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے جائے وقوع کے ویڈیو میں وہاں سے اٹھتا دھواں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کی صبح پاکستان کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے لائن آف کنٹرول کے پار بم گرائے ہیں جس میں 2 ہندوستانی طیاروں کو گرایا گیا ہے ۔ ان خبروں کو بڈگام میں گرے طیارے سے جوڑ کر دیکھا جارہا تھا۔
DG ISPR, Pakistan, Maj Gen Asif Ghafoor: There are reports of crash of an Indian aircraft on the Indian side (in Budgam), we had no engagement with that aircraft. pic.twitter.com/pWDYwVfoFR
— ANI (@ANI) February 27, 2019
حالاں کہ اس بارے میں پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے بڈگام میں ہندوستانی طیارے کے حادثے کی خبر ہے ۔ ہمارا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)