جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہوئے انکاؤنٹر میں مرنے والے سی آر پی ایف انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کے چچا سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پنٹو کو وہ عزت نہیں ملی جو ان کو ریاستی حکومت سے ملنی چاہیے تھی۔ این ڈی اے کا کوئی بھی رہنما وہاں موجود نہیں تھا۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اتوار کو پٹنہ میں ہوئی این ڈی اے کی ریلی میں سی آر پی ایف کے انسپکٹر پنٹو کمار سنگھ کی قربانی کا ذکر کیا۔ حالانکہ اس کے باوجود سی آر پی ایف انسپکٹر کی فیملی حکومت سے ناراض ہے کیونکہ سنگھ کی جسد خاکی لینے کے لئے پٹنہ ہوائی اڈے پر ریاستی حکومت کا کوئی بھی وزیر موجود نہیں تھا۔
سی آر پی ایف جوان کو آخری وداعی دینے کے لئے پٹنہ ہوائی اڈے پر ریاستی حکومت کے نمائندے کے طور پر پٹنہ کے کلکٹر اور ایس ایس پی کے ساتھ ریاستی کانگریسی صدر مدن موہن جھا موجود تھے۔بہار کے بیگوسرائے کے باگرس دھیان چکی کے رہنے والے سنگھ سی آر پی ایف کے ان پانچوں جوانوں میں شامل تھے جو کہ جموں و کشمیر کے کپواڑہ میں دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارے گئے تھے۔
سنگھ کی جسد خاکی جب پٹنہ ہوائی اڈے پہنچی تب سرکاری پروٹوکال پر عمل تو ہوا مگر سی آر پی ایف جوان کو آخری وداعی دینے کے لئے کوئی وزیر موجود نہیں تھا۔سنگھ کے چچا سنجے کمار سنگھ نے کہا، ‘ پنٹو کو وہ عزت نہیں ملی جو ان کو ریاستی حکومت سے ملنی چاہیے تھی این ڈی اے کا کوئی بھی رہنما وہاں موجود نہیں تھا۔ ‘معاملے کے میڈیا میں سامنے آنے کے بعد جے ڈی (یو) رہنما پرشانت کشور نے ایک ٹوئٹ کر کےمعافی مانگتے ہوئے کہا، ‘ اس دکھ کی گھڑی میں ہمیں آپ کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ ہماری طرف سے بھول ہوئی، میں ان تمام لوگوں کی طرف سے معافی مانگتا ہوں۔ ‘
We are sorry for the error of judgement on part of those of us who should have been there with you in this hour of grief. pic.twitter.com/DIhpiKlyd6
— Prashant Kishor (@PrashantKishor) March 3, 2019
وہیں جے ڈی (یو) کے ترجمان نیرج کمار نے کہا، ‘ چونکہ پروٹوکال پر پورا عمل ہوا تھا اس لئے ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ جوان کی جسد خاکی کو لینے کے لئے کسی وزیر کو تعینات کیا گیا ہے… ‘اس پورے معاملے پر بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا، ‘ ریلی میں مصروفیت کی وجہ سے سیاسی رہنما اور وزیر سی آر پی ایف جوان کو آخری وداعی دینے نہیں پہنچ سکے۔’
बेगूसराय के वीर शहीद पिंटू कुमार सिंह को सादर नमन। देश के लिए अपना जीवन क़ुर्बान करने वाले सभी शहीदों को विनम्र श्रद्धांजलि। pic.twitter.com/vxcxk8QSkl
— Kanhaiya Kumar (@kanhaiyakumar) March 3, 2019
دریں اثنا نوجوان رہنما اور جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار پنٹو کمار کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے ۔ انہوں نے اس سے متعلق اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ، بیگو سرائے کے جاں باز شہید پنٹو کمار سنگھ کو خراج عقیدت۔ ملک کے لیے اپنی زندگی قربان کرنے والے تمام شہیدوں کو سلام ۔
غور طلب ہے کہ ایسا مانا جارہا ہے کہ کنہیا کمار آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بیگوسرائے سے مہاگٹھ بندھن کے امید وار ہوسکتے ہیں۔