تمل ناڈو میں کورونا وائرس سے متاثر 54 سال کے ایک شخص کی بدھ علی الصبح موت ہو گئی۔ ریاست میں کو رونا سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کو رونا سے متاثر لوگوں کی تعداد562 ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کے بڑھ رہے انفیکشن کے بیچ ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 562 ہو گئی ہے۔تمل ناڈو میں کورونا سے متاثر 54 سال کے ایک شخص کی بدھ علی الصبح موت ہو گئی۔ تمل ناڈو میں کورونا سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے۔
چنئی کے راجاجی اسپتال میں بھرتی شخص نے بدھ صبح دم توڑ دیا۔ ریاست کے وزیر صحت سی وجیابھاسکر نے ٹوئٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔
Number of #COVID19 cases in India rises to 562(including 40 cured/discharged and 9 deaths): Union Health Ministry pic.twitter.com/eZamEOaDJQ
— ANI (@ANI) March 25, 2020
ریاست کے ہیلتھ اینڈفیملی ویلفیئر منسٹر ڈاکٹر سی وجیا بھاسکر نے بتایا کہ متاثرہ شخص اچ ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس جیسی بیماریوں سے جوجھ رہا تھا۔مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر معاملے بڑھ کر 562 ہو گئے ہیں، جن میں سے 512 معاملے متحرک ہیں۔ اب تک 40 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بدھ سے ملک بھر میں 21 دن کا لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو اس کا اعلان کیا تھا۔وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک کے نام خطاب میں اعلان کیا تھا کہ 25 مارچ سے ملک بھر میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ملک کے 1.3 عرب لوگ اگلے تین ہفتے تک مکمل لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔
وزیراعظم مودی نے لاک ڈاؤن کااعلان کرتے ہوئے لوگوں سے گھر سے باہر نہیں نکلنے کو کہا۔انہوں نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن کرفیو جیسا ہی ہوگا۔ حالانکہ، ضروری خدمات کی چیزیں پہلے کی طرح ہی چلتی رہیں گی۔ اس کو لے کروزارت داخلہ نے6صفحات والی گائڈ لائن بھی جاری کی ہے۔
Ministry of Home Affairs guidelines for the 21-day lockdown, list of essential services that will remain open. #CoronavirusLockdown pic.twitter.com/hwRgWEM88z
— ANI (@ANI) March 24, 2020
حالانکہ، لاک ڈاؤن کے دوران ضروری خدمات کو جاری رکھا گیا ہے جس کے تحت سبزی، راشن، دوا، پھل کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ بینک، انشیورنس دفتر اور اے ٹی ایم کھلے رہیں گے۔ پٹرول پمپ، سی این جی پمپ، گیس رٹیل کھلے رہیں گے۔ اسپتال، ڈسپنسری، کلینک، نرسنگ ہوم کھلے رہیں گے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفتر کھلے رہیں گے۔ انٹرنیٹ، براڈکاسٹ اور کیبل سروس جاری رہے گی۔
کورونا کی وجہ سے ای- کامرس ویب سائٹ فلپ کارٹ سمیت کئی دیگر نے اپنی خدمات سسپینڈ کر دی ہیں۔ وہیں، ایمیزون نے صرف ضروری سامانوں کو صارفین تک پہنچانے کی بات کہی ہے۔پورے ملک میں21 دن کے لاک ڈاؤن کے مد نظر سپریم کورٹ نے بدھ کو ہونے والی شنوائی ملتوی کر دی ہے۔
سپریم کورت کی طرف سے دیر رات جاری ایک نوٹیفکیشن میں یہ جانکاری دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کے حکومت کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں بدھ کو دو بنچ کے سامنے تجویز کردہ شنوائی نہیں ہوگی۔
اس بیچ منگل کو فرانس میں کو رونا کے 240 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد فرانس میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہو گئی ہے۔ فرانس 5واں ملک ہے، جہاں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1000 کا اعداد وشمار پار کر گئی ہے۔ اس سے پہلے چین، اٹلی، ایران اورا سپین میں کو رونا سے مرنے والوں کی تعداد اس اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)