اتر پردیش سرکارکی جانب سے بتایا گیا ہےکہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکورونامتاثر پائے گئے رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیف مہنت نرتیہ گوپال داس کے صحت کی جانکاری لی اور میدانتااسپتال سےفوراً طبی امداد فراہم کرانے کی گزارش کی ہے۔
رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیف مہنت نرتیہ گوپال داس کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی(فوٹوبہ شکریہ: پی آئی بی)
نئی دہلی:رام مندر کے بھومی پوجن کے لیےوزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ منچ شیئر کرنے کے ایک ہفتے بعد رام جنم بھومی ٹرسٹ کے چیف مہنت نرتیہ گوپال داس جمعرات کو کوروناپازیٹو پائے گئے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق،گزشتہ پانچ اگست کو اس پروگرام میں سینئررہنماؤں کے ساتھ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل بھی موجود تھیں۔
آج ایک بیان جاری کرکے اتر پردیش سرکار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے متھرا ضلع مجسٹریٹ سے بات کی اور میدانتااسپتال کے ڈاکٹر تریہن سے فوراًطبی امداد فراہم کرانے کی گزارش کی۔
بیان میں کہا گیا،‘وزیر اعلیٰ نےکورونامتاثرپائے گئے مہنت نرتیہ گوپال داس جی کے صحت کی جانکاری لی۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ متھرا اور ان کے(مہنت)پیروکاروں سے بات کی۔ انہوں نے میدانتا کے ڈاکٹرتریہن سے بھی بات کی اور میدانتا میں مہنت جی کے لیےفوراً طبی امداد فراہم کرانے کی گزارش کی۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ متھرا کو بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کرانے کے لیے ہرممکن تعاون دینے کی ہدایت دی ہے۔’
ضلع مجسٹریٹ سروگیہ رام مشرا نے کہا کہ داس کو سانس لینے میں تھوڑی پریشانی ہوئی،لیکن ان کا بخار کم ہو گیا۔
ضلع مجسٹریٹ نے کہا،‘بخار اب تک نارمل ہے۔ انہیں سانس لینے میں کچھ تکلیف ہو رہی تھی۔ اب تک کچھ بھی سنگین نہیں ہے۔ انہوں نے انٹی جن ٹیسٹ کروایا اورمثبت پایا گیا۔وزیر اعلیٰ نے افسران سے انہیں میدانتا میں منتقل کرنے کے لیے کہا ہے۔ وہ مستحکم ہیں۔’
بتا دیں کہ داس رام مندر کی تعمیر اور مینجمنٹ کے لیےمرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹرسٹ شری رام جنم بھومی تیرتھ ٹرسٹ کے چیف ہیں۔پچھلے ہفتے وزیر اعظم نے رام مندر تعمیرکے لیے
بھومی پوجن کیا تھا۔ اس دوران مہنت ان کے ساتھ منچ پر نظر آئے تھے۔