کانگریس نے بی جے پی رہنما اور گووا کے ہیلتھ منسٹر وشو جیت پی رانے کے ساتھ ایک نامعلوم شخص کی بات چیت کی ریکارڈنگ جاری کی ہے ۔ اس میں مبینہ طور پر رانے ایک شخص سے بتا رہے ہیں کہ رافیل سے متعلق دستاویز منوہر پریکر کے بیڈ روم میں ہیں ۔
نئی دہلی : کانگریس نے رافیل ڈیل کو لے کر سابق وزیر دفاع اور گووا کے وزیر اعلیٰ منوہر پریکر پر سنگین الزام لگائے ہیں ۔کانگریس نے بی جے پی رہنما اور گووا کے ہیلتھ منسٹر وشو جیت پی رانے کے ساتھ ایک نامعلوم شخص کی بات چیت کی ریکارڈنگ جاری کی ہے ۔ اس میں مبینہ طور پر رانے ایک شخص سے بتا رہے ہیں کہ رافیل سے متعلق دستاویز منوہر پریکر کے بیڈ روم میں ہیں ۔فی الحال اس ویڈیو کی سچائی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
लीक ऑडियो में सुनिए : गोवा की भाजपा सरकार के मंत्री @visrane ने बातचीत में खुलासा किया कि गोवा के मुख्यमंत्री @manoharparrikar के पास #RafaleScam से जुड़े राज मौजूद हैं, इसलिए उनका कोई कुछ नहीं बिगाड़ सकता।#RafaleAudioLeak pic.twitter.com/LE9wyyNIeO
— Congress (@INCIndia) January 2, 2019
اسی کی بنیاد پر کانگریس نے دعویٰ کیا کہ منوہر پریکر نے کابینہ میٹنگ میں کہا تھا کہ رافیل ڈیل کے کاغذات ان کے بیڈ روم میں ہیں ، ان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا ، منوہر پریکر نے کابینہ کی میٹنگ میں کہا کہ ان کا کوئی کچھ نہیں کرسکتا کیوں کہ رافیل ڈیل کی ساری فائل ان کے پاس ہے ۔ ان کے بیڈ روم میں ، ان کے فلیٹ کے اندر موجود ہے ۔ ان کا یہ کہنا ہی رافیل کے سبھی الزامات کی تصدیق کرتا ہے۔
An audio clip of Vishwajit Rane, MLA and Cabinet Minister of Goa, reveals @manoharparrikar is aware of the details of #RafaleScam: @rssurjewala#RafaleAduioLeak
Watch the highlights of the press conference here: pic.twitter.com/7DxfrsuWr8
— Congress (@INCIndia) January 2, 2019
اب کانگریس نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ بتائیں کہ آخر کون سے کاغذات منوہر پریکر کے پاس ہیں اور ایسی کون سی جانکاریاں ہیں جس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کانگریس نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ اسی وجہ سےحکومت رافیل ڈیل پر مشترکہ پارلیامانی کمیٹی کی جانچ سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے۔آڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے پارلیامنٹ ہاؤس احاطہ میں صحافیوں سے کہا ، یہ راز کھل گیا ہے کہ چوکیدار نے ہی سب گھال میل کیا ہے ۔ گووا کے کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے رافیل معاملوں کے رازوں سے پردہ اٹھایا۔ اس کا انکشاف ان کے اپنے ہیلتھ منسٹر وشو جیت رانے کیا ہے۔
انہوں نے کہا ، سنسنی خیز اور بدعنوانی کی سبھی پرتیں اجاگر نے والا انکشاف کیا ہے۔شدید طور پر علیل ہونے کے بعد بھی اپنے عہدے پر بنے ہوئے پریکر نے کہا کہ ان کو عہدے سے کوئی نہیں ہٹا سکتا کیوں کہ ان کے پاس رافیل ڈیل کے راز ہیں ۔ سرجے والا نے کہا ، اس انکشاف سے صاف ہے کہ رافیل معاملے میں ساری ذمہ داری چوکیدار کی ہے۔انہوں نے سوال کیا ، مودی جی بتائیے کہ پریکر کے بیڈ روم میں رافیل گھوٹالے کے کون سے راز ہیں ؟ رافیل معاملے کو ن سا گڑبڑ جھالا ہے جس پر پردہ ڈالا جارہا ہے ؟
کیا اسی بدعنوانی کی وجہ سے ہی چوکیدار جے پی سی کی جانچ سے بھاگ رہے ہیں؟ کانگریسی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے کی سچائی جے پی سی کی جانچ سے ہی باہر آسکتی ہے۔وہیں وشو جیت پی رانے نے کانگریس کے الزامات پر پریس کانفرنس کر کے وضاحت دی ہے ۔ انہوں نے کانگریس پر جھوٹا ویڈیو جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔
Goa Min Vishwajit P Rane: The audio tape is doctored. Congress has stooped to such a low level to doctor a tape to create miscommunication b/w cabinet&CM. Mr Parrikar has never made any reference to Rafale or any documents. Have asked him for a criminal investigation into this. pic.twitter.com/pEA6L1SiTx
— ANI (@ANI) January 2, 2019
انہوں نے کہا ، آڈیو ٹیپ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ کانگریس اتنا گر گئی ہے ۔ پریکر نے کبھی رافیل یا کسی بھی دستاویز کا کوئی ریفرنس نہیں دیا ۔ اس میں جانچ کی جانی چاہیے۔وہیں وشو جیت پی رانے نے رافیل پر کانگریس کے ذریعے جاری آڈیو کے بارے میں بی جے پی صدر امت شاہ کو لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ایک ڈاکٹرڈ آڈیو ہے اور اس بارے میں میری کبھی کسی سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ منوہر پریکر نے بھی کانگریس کے ان الزاموں سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات کبھی کسی کابینہ یا کسی دوسری میٹنگ میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ذریعے جاری کی گئی آڈیو کلپ رافیل پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے میں ان کے جھوٹ اجاگر ہونے کے بعد حقائق کو گڑھنے کی کوشش ہے ۔ کسی کابینہ یا کسی دوسری بیٹھک میں کبھی اس طرح کی بات نہیں ہوئی ۔
Goa CM Manohar Parrikar tweets, "The audio clip released by the Congress party is a desperate attempt to fabricate facts after their lies were exposed by the recent Supreme Court verdict on Rafale. No such discussion ever came up during Cabinet or any other meeting." (File pic) pic.twitter.com/FoccXSmfP7
— ANI (@ANI) January 2, 2019
فی الحال ، بی جے پی کی طرف اس پر کوئی آفیشیل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
The post کانگریس کا دعویٰ ، پریکر نے کہا – میرے پاس رافیل کے کاغذات ہیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا appeared first on The Wire - Urdu.