قابل ذکر ہے کہ شہریت قانون کے خلاف ستیہ گرہ کے لیے دہلی پولیس کی اجازت نہیں ملنے سے کانگریس نے اتوار کو اس کو ملتوی کردیا تھا۔
نئی دہلی : شہریت ترمیم قانون کے خلاف کانگریس رہنما راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ،سابق وزیر دفاع اےکے اینٹنی اور دوسرے سینئر رہنما راج گھاٹ میں ستیہ گرہ میں شامل ہوئے۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں آئین کے تحفظ کی مانگ کرتے ہوئے پرامن مظاہرہ شروع کیا گیا ہے۔ پارٹی نے سنیچر کو سونیا گاندھی کی رہائش پر ہوئی میٹنگ میں پرامن مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔
LIVE: Congress Party senior leaders undertake Satyagraha at Rajghat #SatyagrahaForUnity https://t.co/5cqJHE2fyO
— Congress (@INCIndia) December 23, 2019
دوسری طرف بی جے پی نے کولکاتہ میں شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں سڑک پر مارچ نکالا۔
Delhi: Congress leaders Rahul Gandhi and Manmohan Singh arrive at Raj Ghat where the party is protesting against #CitizenshipAmendmentAct. pic.twitter.com/zpZFdCbMSn
— ANI (@ANI) December 23, 2019
اس موقع پر اشوک گہلوت نے کہا کہ یہ قانون آئین کے بنیادی جذبے کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں این آرسی نافذ نہیں ہوگا۔ گہلوت نے اپنے خطاب کے دوران آئین کی تمہید پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ہندو راشٹر کا ایجنڈہ نافذ کر رہی ہے۔ راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کے دوران راجستھان کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم این آرسی کے نام پر پورے ملک کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی مذہب کے نام پر ملک کو بانٹنا چاہتے ہیں۔
پروگرام کو مہاراشٹر کانگریس کے رہنما بالا صاحب تھوراٹ نے بھی خطاب کیا۔اس دوران تھوراٹ نے کہا کہ مہاراشٹر سنتوں کی زمین رہی ہے۔ ان لوگوں نے لوگوں کو جوڑ نے کا کام کیا ہے۔ ایسے میں مہاراشٹر میں لوگوں کو بانٹنے والا قانون این آرسی نافذنہیں ہوگا۔
Congress President Smt. Sonia Gandhi, Former PM Dr. Manmohan Singh & Shri @RahulGandhi, along with Senior leaders from the Congress Party read the Preamble in front of the crowd gathered at Rajghat during the #SatyagrahaForUnity dharna. pic.twitter.com/iFjsfOKhhJ
— Congress (@INCIndia) December 23, 2019
قابل ذکر ہے کہ شہریت قانون کے خلاف ستیہ گرہ کے لیے دہلی پولیس کی اجازت نہیں ملنے سے کانگریس نے اتوار کو اس کو ملتوی کردیا تھا۔اس میں عوام کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوموار کو نوجوانوں، طلبا اوردوسرے لوگوں سے راج گھاٹ پر آنے کی اپیل کی ہے۔ راہل اور پرینکا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ستیہ گرہ کو کامیاب بنائیں۔
Dear Students & Youth of ,
It’s not good enough just to feel . At times like these it’s critical to show that you’re & won’t allow to be destroyed by hatred.
Join me today at 3 PM at Raj Ghat, to protest against the hate & violence unleashed on India by Modi-Shah.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) December 23, 2019
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ،’پیارے نوجوانوں اور طلبا، کیا یہ کافی نہیں ہے کہ ہم ہندوستان کو محسوس کریں۔ یہ وہ وقت ہے جب آپ کو دکھانا ہوگا کہ آپ نفرت کے ذریعے ملک کو برباد ہونے دیں گے یا نہیں ہونےدیں گے۔’
راہل گاندھی نے کہا کہ ، راج گھاٹ پر دن میں تین بجے میرے ساتھ ستیہ گرہ میں شامل ہوں، تاکہ مودی شاہ کی طرف سے شروع کی گئی نفرت اورتشدد کے خلاف احتجاج کیا جائے۔
ये देश एक साझा रिश्ता है, साझा ख़्वाब है। इस मिट्टी को हमने मेहनतों के रंग से सींचा है। संविधान हमारी शक्ति है।
देश को फूट डालो और राज करो की राजनीति से बचाना है। आइए आज दोपहर 3 बजे से बापू की समाधि राजघाट पर मेरे साथ संविधान पाठ का हिस्सा बनिए।
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) December 23, 2019
پرینکاگاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا،یہ ملک ایک مشترکہ رشتہ ہے، مشترکہ خواب ہے۔ اس مٹی کو ہم نے محنتوں کے رنگ سے سینچا ہے۔ آئین ہماری طاقت ہے۔انہوں نے کہا،ملک کو ‘پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی سیاست سے بچانا ہے۔
غو رطلب ہے کہ ،سونیا گاندھی کی قیادت میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے سوموار کو راج گھاٹ پر ستیہ گرہ کی شروعات کرتے ہوئے آئین میں درج لوگوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سونیاگاندھی ، منموہن سنگھ اور راہل گاندھی نے آئین کی تمہید بھی پڑھی۔
Delhi: Congress leaders Priyanka Gandhi Vadra, Ghulam Nabi Azad, Kamal Nath, Ahmed Patel and Anand Sharma at Raj Ghat to protest against #CitizenshipAmendmentAct and National Register of Citizens. pic.twitter.com/IHUhXqzkkD
— ANI (@ANI) December 23, 2019
اس موقع پر راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ، پارٹی کے سینئر رہنمااحمد پٹیل،اےکے اینٹنی، غلام نبی آزاد، کے سی وینوگوپال، آنند شرما، دگوجئے سنگھ اوربڑی تعداد میں پارٹی کے کارکنان بھی اس میں شامل ہوئے۔
بتا دیں کہ شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) میں افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی بنیاد پر استحصال کے شکار غیر مسلموں-ہندو، سکھ،بودھ،جین،پارسی اور عیسائی کمیونٹی کو ہندوستان کی شہریت دینے کا اہتمام ہے۔اس میں ان مسلمانوں کو شہریت دینے کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے جو ہندوستان میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔
اس طرح کے امتیازکی وجہ سے اس کی تنقید کی جا رہی ہے اور اس کو ہندوستان کی سیکولرفطرت کو بدلنے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے منع نہیں کیا گیا تھا۔