شہریت ترمیم قانون کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ دہلی میں لال قلعہ کے پاس دفعہ144 لگا دی گئی ہے۔
نئی دہلی: شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے معروف مؤرخ رام چندر گہا کو بنگلور پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
Karnataka: Police has detained historian Ramachandra Guha during protest at Town Hall in Bengaluru. (file pic) #CitizenshipAct pic.twitter.com/iW7HkllXc3
— ANI (@ANI) December 19, 2019
این ڈی ٹی وی کے مطابق، گہا کے علاوہ 30 دوسرے لوگوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف آج (جمعرات)کوملک بھر میں مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ دہلی میں لال قلعہ کے پاس دفعہ144 لگا دی گئی ہے۔ مظاہرہ کر رہے درجنوں لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، اس میں سوراج انڈیا کے صدریوگیندر یادو بھی شامل ہیں۔
Delhi Police PRO MS Randhawa, at Red Fort where Section 144 is imposed: We request protest organizers to hold protests at designated places only. I appeal to all to cooperate with the police. #Delhi #CitizenshipAct pic.twitter.com/7Fnf5aItlB
— ANI (@ANI) December 19, 2019
دہلی پولیس کے پی آراو ایم ایس رندھاوا نے کہا، ‘ہم مظاہرین سے گزارش کرتے ہیں کہ مظاہرہ کے لیے طے شدہ جگہوں پر ہی مظاہرہ کریں۔ میں سبھی لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔’
متنازعہ شہریت قانون، 2019 کو لےکر ملک کے الگ الگ حصوں میں مظاہرےہو رہے ہیں۔
#WATCH Large number of protesters in Delhi's Red Fort area where Section 144 has been imposed. #CitizenshipAct pic.twitter.com/tH5j4dJjTZ
— ANI (@ANI) December 19, 2019
اس قانون میں افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے مذہبی استحصال کی وجہ سےہندوستان آئے ہندو، سکھ، بودھ، جین، پارسی اور عیسائی کمیونٹی کے لوگوں کو ہندوستانی شہریت دینے کااہتمام کیا گیا ہے۔اس ایکٹ میں ان مسلمانوں کوشہریت دینے کے دائرے سے باہر رکھا گیا ہے جو ہندوستان میں پناہ لینا چاہتے ہیں۔
Karnataka: Left parties hold protest in Bengaluru against the amended #CitizenshipAct & #NRC. Visuals from Mysore Bank Circle area. Section 144 is imposed in the city. pic.twitter.com/f3LIjzqOHu
— ANI (@ANI) December 19, 2019
اس طرح کے امتیازکی وجہ سے اس کی تنقید کی جا رہی ہے اور اس کو ہندوستان کی سیکولرفطرت کو بدلنے کی سمت میں ایک قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ابھی تک کسی کو اس کے مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے سے منع نہیں کیا گیا تھا۔