قائد ملت ٹرسٹ نے ’بے خوف‘ صحافت کے لیے دی وائر کو اعزاز سے نوازا

قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ٹرسٹ چنئی نے ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اعلیٰ صحافتی اقدارکی پیروی اور بے خوف صحافت کے لیے دی وائر کی غیر معمولی خدمات اور اظہار رائے کی آزادی کے لیےاس کی مسلسل جدوجہد کا اعتراف کرتے ہیں۔

قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ٹرسٹ چنئی نے ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اعلیٰ صحافتی اقدارکی پیروی اور بے خوف صحافت کے لیے  دی وائر کی غیر معمولی خدمات اور اظہار رائے کی آزادی کے لیےاس کی مسلسل جدوجہد کا اعتراف کرتے ہیں۔

قائد ملت ٹرسٹ نے بے خوف صحافت کے لیےدی وائر کواعزاز سے نوازا

قائد ملت ٹرسٹ نے بے خوف صحافت کے لیےدی وائر کواعزاز سے نوازا

نئی دہلی:قائد ملت ایجوکیشنل اینڈ سوشل ٹرسٹ نے منگل 31 جنوری کو دی وائر اور دراوڑ کزگم کے صدر کےویرامنی کو سیاسی/ عوامی زندگی میں ایمانداری اور دیانتداری کے لیے اعزاز سے نوازا۔

رپورٹ کے مطابق، چنئی میں قائم اس ٹرسٹ نے 2022 میں سیاسی/عوامی زندگی میں ایمانداری برتنے کے لیے دی وائر کو ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ‘اعلیٰ صحافتی اقدارکی پیروی ،بے خوف صحافت اوراظہار رائے کی آزادی کے لیےمسلسل جدوجہد میں دی وائر کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہے۔

مزید کہاکہ،’ہم اعلیٰ صحافتی اقدارکی پیروی اور بے خوف صحافت میں غیر معمولی خدمات اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے اس کی  جدوجہد کااعتراف کرتے ہیں۔ ٹرسٹ ملک میں جمہوری اقدار، اداروں اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے لیےاپنی جرأت مندانہ کوششوں کے لیے دی وائر میڈیا کی پوری ٹیم کی خدمات  کو فخر کے ساتھ درج کرتا ہے۔

اس ایوارڈ میں 2.5 لاکھ روپے کا نقد انعام شامل ہے۔

یہ ایوارڈ قائد ملت محمداسماعیل صاحب کے نام پر رکھا گیا ہے اور ہر سال سیاسی اور عوامی زندگی میں’آئینی اقدار، سیکولرازم، تکثیریت اور حاشیے پر کھڑے لوگوں کے ایشوز کے تئیں  گہری وابستگی رکھنے والے سرکردہ لوگوں  یا اداروں کو دیا جاتاہے۔

ویرامنی کو یہ ایوارڈ اصولوں پر عمل کرنے اور دراوڑ کزگم تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے دیا گیا ہے۔

ریٹائرڈسول سرونٹ اور ایس آئی ای ٹی کے چیئرمین موسی رضا، سابق وائس چانسلر وی وسنتی دیوی، سی ایس آئی (ریٹائرڈ) ریو بشپ دیوسگائم، سینئر صحافی اے ایس پنیر سیلون اور ٹرسٹ کے سابقہ جنرل سکریٹری ایم جی داؤد میاخان سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔