اسی سال اپریل مہینے میں افسپا قانون کو 3 ضلعوں سے عارضی طور پر ہٹا دیا گیا تھا۔ حالانکہ تراپ،چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ ضلعوں کے ساتھ کچھ تھانہ حلقوں میں اس کو 30 ستمبر تک نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کو اب 31 مارچ 2020 تک بڑھا دیا۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے لاء اینڈ آرڈر کا جائزہ لینے کے بعد اروناچل پردیش میں 3 ضلعوں کو افسپا کے تحت مزید 6 مہینے کے لیے ‘ڈسٹربڈ ایریا’قرار دیاہے۔وزارت داخلہ کی ایک نوٹیفیکشن کے مطابق، افسپا کی 3 دوسرے ضلعوں کے تحت آنے والے4 پولیس تھانہ حلقوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکز نے آرمڈ فورس ایکٹ، 1958 کی دفعہ 3 کے ذریعے حاصل اختیارات کو تراپ ، چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ اور آسام کی سرحد سے لگے اروناچل پردیش کے کچھ دوسرے اضلاع کے چار تھانہ حلقوں کے تحت آنے والے علاقوں میں نافذ کیا ہے، جن کو ایک اپریل کو ڈسٹربڈ ایریا قرار دیا گیا تھا۔
تراپ ، چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ اضلاع اور چار پولیس اسٹیشنوں کے دائرے میں آنے والے علاقوں میں نظم و نسق کا جائزہ لیا گیا ۔منگل کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ، اب اروناچل پردیش میں تراپ ۔ چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ اضلاع اور آسام کی سرحد سے لگے ارونا چل پردیش کے دوسرے چار اضلاع میں پولیس تھانوں کے دائرے میں آنے والے علاقوں کو آرمڈ فورس ایکٹ ،1958 کی دفعہ 3 کے تحت 31 مارچ 2020 تک ڈسٹربڈ ایریا قرار دیا جاتا ہے، جو ایک اکتوبر 2019 سے اثر میں ہے۔
ان چار پولیس اسٹیشنوں میں نام سائی اور مہادیو پور پولیس اسٹیشن نچلی دیبانگ گھاٹی ضلع کا روئنگ پولیس اسٹیشن اور لوہت ضلع کا سون پورہ پولیس اسٹیشن شامل ہیں ۔غور طلب ہے کہ اسی سال اپریل مہینے میں سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی اختیارات دینے والے افسپا قانون کو ارونا چل پردیش کے نو میں سے سات اضلاع میں
عارضی طور پر ہٹا لیا گیا تھا اور کچھ علاقوں میں 6 مہینے کے لیے اس کو برقرار رکھا گیا تھا۔
جسٹس وی پی جیون ریڈی کمیٹی نے ریاست سے افسپا ہٹانے کی سفارش کی تھی ۔ ریاست میں اس قانون نے نفاذ کے 32 سال بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا ۔ 20 فروری 1987 کو ریاست کی تشکیل کے ساتھ ہی یہ قانون نافذ ہو گیا تھا۔افسپا ہٹائے گئے اضلاع میں مغربی کامینگ بالیمو اور بھالک پونگ تھانے ۔ مشرقی کامینگ ضلر کا سیئی جوسا تھانہ اور پاپومپارے ضلع کا بالی جان تھانہ شامل تھے ۔
وہیں تراپ ، چانگ لانگ اور لونگ ڈنگ اضلاع ، نام سائی ضلع کے نام سائی اور مہادیو پور تھانوں کے تحت آنے والے حلقوں ، نچلی دیبانگ گھاٹی ضلع کے روئنگ اور لوہت ضلع کے سن پورہ میں افسپا کو اور 6 مہینے یعنی 30 ستمبر تک برقرار رکھنے کی بات کہی گئی تھی ۔یہ قانون آسام اور منی پور میں پہلے سے نافذ تھا ۔ ارونا چل پردیش کے بعد میگھالیہ ، میزورم اور ناگالینڈ وجود میں ائے اور ان ریاستوں میں بھی یہ قانون نافذ کیا گیا ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ )