مرکزی حکومت  نے پلازمہ تھراپی کو کووڈ 19مینجمنٹ گائیڈ لائن سے ہٹایا

حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سے نجات پا چکے شخص کے خون سے اینٹی باڈی لےکر اس کومتاثرہ شخص میں چڑھایا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے کے لیےمدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔

حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج  میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سے نجات پا چکے شخص کے خون  سے اینٹی باڈی لےکر اس کومتاثرہ شخص  میں چڑھایا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم  میں انفیکشن  سے لڑنے کے لیےمدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

(فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی:حکومت  نے سوموارکو کووڈ 19علاج  کے لیےکلینکل گائیڈ لائن میں ترمیم کی ہے اور مریضوں کے علاج  کے لیے پلازمہ  تھراپی کے استعمال  کوکلینکل گائیڈ لائن سے ہٹا دیا ہے۔حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج  میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔

کووڈ19کے لیےآئی سی ایم آر کی گزشتہ ہفتے ہوئی بیٹھک کے دوران تمام ممبر پلازمہ تھراپی کوکلینکل گائیڈلائن  سے ہٹانے پر متفق  ہوئے تھے، جس کے بعد سرکار کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پلازمہ تھراپی کو کووڈ 19 مریضوں کے علاج  میں مؤثر نہیں پایا گیا ہے۔

آئی سی ایم آر کے ایک افسر نے کہا کہ ٹاسک فورس نےبالغ کووڈ 19مریضوں کے لیے علاج سے متعلق کلینکل گائیڈ لائن میں ترمیم کرتے ہوئے پلازمہ تھراپی کو ہٹا دیا۔قابل ذکر  ہے کہ کچھ ماہرین اور سائنسدانوں نےچیف سائنسی مشیر کے وجئےراگھون کو ملک میں کووڈ 19علاج کے لیے پلازمہ تھراپی کے استعمال کو غیرمنطقی  اور غیرسائنسی استعمال  قرار دیتے ہوئے آگاہ کیا تھا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے پچھلے سال اکتوبر میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(آئی سی ایم آر)سے مالی اعانت حاصل ایک مطالعہ میں کہا گیا تھا کہ پلازمہ تھراپی کووڈ 19کی موت کی شرح  کو کم کرنے میں مفیدثابت نہیں ہو رہی ہے۔

معلوم ہو کہ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سےنجات پا چکے شخص کے خون  سے اینٹی باڈی لےکر اس کو متاثرہ شخص  میں چڑھایا جاتا ہےتاکہ اس کے جسم  میں انفیکشن  سے لڑنے کے لیے مدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔

اس سے پہلےوزارت صحت نے 27 جون 2020 کو جاری کووڈ 19 کے ‘کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکال’میں اس تھراپی کے استعمال کو منظوری دی تھی۔

(خبررساں  ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)