بہار: دماغی بخار سے موت کا سلسلہ جاری،18 دن بعد مظفر پور پہنچے نتیش کمار

وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

نتیش کمار/ (فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / @thevoiceofbihar)

نتیش کمار/ (فوٹو بشکریہ : ٹوئٹر / @thevoiceofbihar)

نئی دہلی: بہار کے مظفر پور میں ایکیوٹ انسفلائٹس سنڈروم (Acute Encephalitis Syndrome) یعنی اے ای ایس(دماغی بخار )سے اب تک 100 سے زائد بچوں کی موت ہو چکی ہے۔ان سب کے درمیان  آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار صورت حال  کا جائزہ لینے مظفر پور پہنچے تو انھیں لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے یہاں ان کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ‘نتیش کمار واپس جاؤ ‘کے نعرے بھی لگائے۔

غور طلب ہے کہ مظفر پور میں دماغی بخار کی وجہ سے  100 زائد بچوں کی جان جانے کی خبروں کے بیچ  18 دن بعد آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار متاثرین کا حال جاننے کے لیے مظفر پور کے ایس کے ایم سی ایچ ہاسپٹل پہنچے۔جہاں ان کو لوگوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں نے نتیش واپس جاؤ، مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

 وزیر اعلیٰ کے دورے کے مد نظر ہاسپٹل میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے تھے ۔اس کے باوجود لوگوں نے ہاسپٹل کیمپس کے باہر جم کر نعرے بازی کی۔دوسری طرف دماغی بخار سے ہو رہی بچوں کی موت کو لے رابڑی دیوی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انھوں نے ٹوئٹ کر کہا کہ یہ بچوں کی موت نہیں قتل ہے۔ رابڑی کے مطابق؛’این ڈی اے حکومت کی لاپروائی ،بد انتظامی،  بیماری کو لے کر  سی ایم کا جواب نہ دینا، غیر حساس اور غیر انسانی رویہ، کمزور اور کرپٹ سسٹم، وزیر صحت کے غیر ذمہ دارانہ رویے اور بد عنوانی  کی وجہ سے غریبوں کے  100 سے زیادہ معصوم بچوں کا دماغی بخار کے بہانے قتل کیا گیا ہے۔’

اس کے بعد انھوں نے پی ایم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آیوشمان یوجنا کا ذکر بھی کیا۔