بیڈ منٹن کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں شامل ہوئیں

سائنا نے اس موقع پر کہا، ‘آج بہت اچھا دن ہے۔ میں نے کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور کھیل کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جوملک کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔

سائنا نے اس موقع پر کہا، ‘آج بہت اچھا دن ہے۔ میں نے کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور کھیل کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جوملک  کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر

نئی دہلی: معروف بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شامل ہو گئیں۔ سائنا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری  ارون سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی  میں شامل ہوئیں۔ ان کے  ساتھ ہی ان کی بہن چندرانشو بھی پارٹی میں شامل ہوئیں۔ انہوں نے دہلی واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں سینئر رہنماؤں  کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔پارٹی میں شامل ہونے کے بعد پارٹی کے قومی صدرجے پی  نڈا سے دونوں نے ملاقات کی۔

بی جے پی  کے رہنما نے کہا کہ کھیل کی دنیا میں سائنا نہوال کے نام کو سب جانتے ہیں۔ ملک کو ان پر فخرہے۔

سائنا نے اس موقع پر کہا، ‘آج بہت اچھا دن ہے۔ میں نے کئی ٹائٹل جیتے ہیں اور کھیل کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ آج میں ایک ایسی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں جوملک  کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں محنتی  ہوں اور نریندر مودی جو خود بھی اتنی محنت کرتے ہیں، ان کے  ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ ابھی یہ سب میرے لیے نیا ہے لیکن سیاست میں دلچسپی رکھنا مجھے پسند ہے۔’

انہوں نے کہا، ‘نریندر مودی سر نے کھیل کے شعبے میں کافی اچھا کام کیا ہے۔ جیسے کہ کھیلو انڈیا منصوبہ  کافی اچھا ہے۔ میں ایک ایسی پارٹی جوائن کر رہی ہوں جو ملک  کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔ مجھے نریندر سر سے کافی ترغیب ملتی ہے۔ مجھے امید  ہے اور میں پوری کوشش کروں گی کہ کچھ اچھا کر پاؤں۔’29 سالہ  سائنا ہریانہ کی رہنے والی  ہیں اور حیدرآباد میں رہتی ہیں۔ملک  کی نمبر ایک بیڈمنٹن کھلاڑی رہ چکیں سائنا نے اولمپک کھیلوں سمیت کئی بین الاقوامی  خطاب جیتے ہیں۔ 2010 میں دہلی میں ہوئے کامن ویلتھ کھیلوں میں انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ان کو راجیو کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے

 (خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)