ویڈیو: سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر سمیت پورا شمالی ہندوستان فضائی آلودگی کی زد میں آ جاتا ہے۔ ہر سال حکومتیں اقدامات کرنے کی بات کرتی ہیں، لیکن کوئی خاص تبدیلی نہیں آتی۔ اس کا حل کیا ہے؟ اس بارے میں ماحولیات پر کام کرنے والی آزاد تنظیم ‘انوائروکیٹلسٹ’ کے بانی اور لیڈ اینالسٹ سنیل دہیا اور دی وائر کی ہیلتھ رپورٹر بن جوت کور سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔