مرکزی وزیر اور غازی پور بی جے پی ایم پی منوج سنہا نے کہا کہ پوروانچل کا کوئی بھی مجرم غاری پور میں گھس نہیں سکتا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اگر اس نے ایسا کرنے کی حماقت کی تو اس کی آنکھیں نہیں رہیں گی ۔
نئی دہلی : مرکزی وزیر اور غازی پور سے موجودہ ایم پی منوج سنہا نے دھمکی دی ہے کہ جو بھی شخص کسی بی جے پی کارکن کی طرف انگلی اٹھائے گا ، اس کو صرف ‘چارگھنٹے ‘ میں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔غازی پور سیٹ سے پھر سے لوک سبھا کا انتخاب لڑ رہے سنہا جمعرات کی شام کو غازی پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 40 کیلو میٹر دور سید پور علاقے میں ‘کسان پنچایت سمیلن’ کو خطاب کر رہے تھے۔
59 سالہ ایم پی منوج سنہا نے کہا ، بی جےپی کارکن بدعنوانی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے جمع کی گئی آمدنی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ میں آپ کو اطمینان دلاتا ہوں کہ اگر کسی بی جے پی کارکن کی طرف کوئی بھی انگلی اٹھی تو چار گھنٹے میں وہ انگلی سلامت نہیں رہے گی ۔انہوں نے کہا، پوروانچل کا کوئی بھی مجرم غاری پور میں گھس نہیں سکتا اور بی جے پی کے کارکنوں کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اگر اس نے ایسا کرنے کی حماقت کی تو اس کی آنکھیں نہیں رہیں گی ۔
Union Minister Manoj Sinha in Gazipur: BJP ka karyakarta apradh-arjit dhan aur bhrashtachar ko zameendoz karne ko taiyar hai aur main kehna chahta hun ki agar kisi ki ungli BJP ke karyakarta ki taraf dikhi to bharosa rakhiye 4 ghante mein vo ungli salamat nahi rahegi.(18/04/2019) pic.twitter.com/qzht3f35ky
— ANI UP (@ANINewsUP) April 19, 2019
مرکزی وزیر منوج سنہا مافیا سے لیڈر بنے مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔ منوج سنہا بی جے پی سے 3 بار ایم پی رہ چکے ہیں ۔ اس وقت منوج سنہا ریلوے اور آئی ٹی منسٹری میں وزیر مملکت ہیں ۔ غازی پور میں ساتویں مرحلے کے تحت 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق، گزشتہ ہفتے منوج سنہا نے ایک عوامی اجلاس میں کہا تھا کہ ہندوستان کو دہشت گردی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا اگر جواہر لال نہرو کی جگہ سردار ولبھ بھائی پٹیل پہلے وزیر اعظم ہوتے ۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)