ماحولیاتی شعبہ کی غیر سرکاری تنظیم گرین پیس انڈیا اور AirVisual کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ دہلی سے نزدیک گروگرام دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔
نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی کو دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔
اکانومک ٹائمس کے مطابق؛دنیا کی 10 سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7 شہر ہندوستان کے ہیں۔ایک
رپورٹ کے مطابق؛عالمی فضائی آلودگی 2018 کی رپورٹ میں نئی دہلی کو 62 آلودہ شہروں میں پہلے مقام پر رکھا گیا ہے۔رپورٹ میں ایئر کوالٹی کو پی ایم 2.5کے سیاق میں ناپا گیا ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے شہروں کی ہوا بہتر ہوئی ہے اور وہاں سدھار دیکھنے کو ملا ہے۔
ماحولیاتی شعبہ کی غیر سرکاری تنظیم گرین پیس انڈیا اور AirVisual کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے مطالعے میں کہا گیا ہے کہ دہلی سے نزدیک گروگرام دنیا کا سب سے آلودہ شہر ہے۔2018 کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں گروگرام کے ساتھ غازی آباد،فرید آباد، نوئیڈا اور بھیواڑی ٹاپ 6 آلودہ شہروں میں سے ہیں۔یہی نہیں دنیا کے 30 سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی بات کریں تو اس میں بھی ہندوستان کے 22 شہر شامل ہیں۔
گزشتہ سال کے 2 مہینوں میں گروگرام کے ایئر کوالٹی انڈیکس پی ایم 2.5کی سطح 200 سے اوپر پائی گئی تھی۔یہ سطح صحت کے لحاظ سے بے حد خراب ہے۔ رپورٹ میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ اس کا صحت پر کافی برا ثر پڑے گا۔
فوٹو بہ شکریہ : airvisual.com
اکانومک ٹائمس کے مطابق؛گرین پیس ساؤتھ ایسٹ ایشیا کے ایگزیکٹیو کے ڈائریکٹر Yeb Sano کا کہنا ہے کہ اس آلودگی کا اثر بڑے پیمانے پر ہوگا،اس کا اثر جہاں ہماری صحت پر پڑے گا وہیں اس سے ہماری جیب بھی متاثر ہوگی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس سے انسانی زندگی کا جو نقصان ہوگا اس کو اندازاً 225 بلین ڈالرکی مزدوری کا نقصان ہوگااور اسی طرح طبی معاملوں میں اربوں کا نقصان ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق؛فضائی آلودگی کی وجہ سے اگلے سال تک تقریباً 70 لاکھ لوگوں کی موت وقت سے پہلے ہی ہو جائے گی۔اس کے علاوہ اس کا اکانومی پر بھی اثر پڑے گا۔ دنیا کے20 سب سے زیادہ زیادہ آلودہ شہر ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہیں۔ گزشتہ سال سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں 10 ویں نمبر پر لاہور،11 ویں نمبر پر دہلی اور 17 ویں نمبر پر ڈھاکہ ہے۔
غور طلب ہے کہ ہوا کی کوالٹی انڈیکس میں زیرو اور 50 کے بیچ اے کیو آئی کو اچھا مانا جاتا ہے۔ 100-51 کے بیچ اس کو ‘لائق اطمینان’ اور 200-102 کے بیچ ‘درمیانی’ مانا جاتاہے۔ اس کے اوپر یعنی 300-201 کے بیچ اس کو’ خراب’ ، 400-301 کے بیچ ‘بہت خراب’ اور 500-401 کے بیچ ‘سنگین’ مانا جاتا ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)