یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں اتر پردیش گئورکشا اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ ایکٹ2019 کو منظوری دی۔ اس فنڈ کا استعمال ریاست میں عارضی گئوشالاؤں میں چارا مہیا کرانے کے لئے کیا جائےگا۔
نئی دہلی: اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے مالی سال 2019سے2020 کے بجٹ میں ایک خصوصی فنڈ کے ساتھ گئوشالہ تعمیر کے لئے 600 کروڑ روپے کا اضافی اہتمام کیا ہے۔ اس خصوصی فنڈ کا استعمال ریاست میں عارضی گئوشالاؤں میں چارا مہیا کرانے کے لئے کیا جائےگا۔
بزنس اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں اتر پردیش گئورکشا اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈایکٹ 2019 کو منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی خصوصی فنڈ کے قیام کا راستہ صاف ہو گیا۔ اس فنڈ میں عوامی اور ذاتی فنڈ کے ذریعے رقم اکٹھا ہوگی۔ریاستی کابینہ نے گئورکشا کے متعلق فنڈ کی تعمیر کرنے کے لئے ہندوستان میں بننے والی غیر ملکی شراب اور بیئر کے مینوفیکچرنگ اور اس کے باٹلنگ پر خصوصی ضمنی ٹیکس (سیس) لگانے کی تجویز 18 جنوری کو پاس کر دی تھ۔ اب شراب اور بیئر کی بوتل پر ایک سے تین روپے فی بوتل فیس لگےگی۔ شراب اور بیئر کے مینوفیکچرنگ پر پرمٹ فیس کے علاوہ فی بوتل 0.50 سے دو روپے تک کا سیس لگےگا۔
اس کے ساتھ ہی ہوٹل اور ریستوراں میں پروسے جانے والے شراب اور بیئر کا پریمیم برانڈ پر 10 روپے اور پانچ روپے کا خصوصی سیس لگےگا۔ حکومت نے گائے -تحفظ اور ترقیاتی ایجنڈے کی فنڈنگ کے لئے دو فیصد منڈی سیس بھی لگایا تھا۔موجودہ وقت میں ریاست میں تقریباً 6،000 عوامی اورنجی گئوشالہ ہیں، جس میں 400000 سے زیادہ مویشی بندھے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ مستقل اور عارضی گئوشالاؤں کی تعمیر کی تجویز دی گی ہے۔ریاست میں 5076 مستقل گئوشالہ ہیں، جس میں 307000 سے زیادہ مویشی ہیں، یہاں مقامی بلدیاتی کے ذریعے آپریٹنگ 92 کانہا گئوشالہ ہیں، جس میں تقریباً 20500 مویشی ہیں۔ اس کے علاوہ ریاست میں 434 کانجی ہاؤس (آوارہ مویشیوں گھر) ہیں، جو 3600 سے زیادہ مویشیوں کو گھر دے رہے ہیں۔ اس طرح حکومت کے ذریعے حمایت یافتہ مویشی پناہ گاہوں میں 330000 سے زیادہ مویشی ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت نے کانہا گئوشالاؤں اور شہری مویشی پناہ گاہوں کے لئے اضافی 200 کروڑ روپےکا اہتما م کیا ہے۔ غیر ملکی شراب کی فروخت پر خصوصی سیس کے تحت جٹائے جانے والے 165 کروڑ روپے کا استعمال بھی آوارہ جانوروں کی دیکھ ریکھ میں ہوگا۔واضح ہو کہ اترپردیش حکومت نے سال 2019سے2020 کے بجٹ میں گئوشالاؤں کے رکھ رکھاؤ کے لئے 247.60 کروڑ روپے مختص کئے تھے۔