یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ٹوئٹ کرنے پرعآپ ایم ایل اے راگھو چڈھا پر کیس درج

ایک ٹوئٹ کرکےعام آدمی پارٹی ایم ایل اے راگھو چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر پٹائی کی گئی۔ حالانکہ، چڈھا نے بعد میں اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

ایک ٹوئٹ کرکےعام آدمی پارٹی ایم ایل اے راگھو چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں  کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ  ناتھ کے حکم  پر پٹائی کی گئی۔ حالانکہ، چڈھا نے بعد میں  اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر اتوار کو عام آدمی پارٹی (عآپ )ایم ایل اے راگھو چڈھا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔وکیل پرشانت پٹیل کی شکایت پر راگھو چڈھا کے خلاف یہ ایف آئی آر نوئیڈا میں درج کی گئی ہے۔

چڈھا کے خلاف دفعہ66 آئی ٹی ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعہ500،505(2)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک ٹوئٹ کرکے چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم  پر پٹائی کی گئی۔

انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، ‘ذرائع کے مطابق یوگی جی دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کو دوڑا- دوڑا کے پٹوا رہے ہیں۔ یوگی جی بول رہے ہیں کہ تم کیوں دہلی گئے تھے۔ اب تم لوگوں کو کبھی دہلی جانے نہیں دیا جائےگا۔ میری یوپی سرکار سے اپیل ہے ایسا نہ کریں، اس مشکل کی گھڑی میں لوگوں کی مشکلات کو بڑھائیے مت۔’

حالانکہ، چڈھا نے بعد میں اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔بتا دیں کہ، چڈھا اس بار ہوئے اسمبلی انتخابات میں دہلی کی راجندر نگر سیٹ سے جیت حاصل کر ایم ایل اے بنے۔ اس کے علاوہ وہ  دلی جل بورڈ کے نائب صدر  بھی ہیں۔