معروف اداکارہ موشمی چٹرجی نے بی جے پی جوائن کیا

04:40 PM Jan 08, 2019 | دی وائر اسٹاف

موشمی چٹرجی  2004 میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر بنگال سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔

فوٹو: اے این آئی

نئی دہلی: معروف اداکارہ موشمی چٹرجی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت اختیار کی۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛چٹرجی نے بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری اور بنگال کے پارٹی انچارج کیلاش وجئے ورگیہ کی موجودگی میں بی جے پی جوائن کیا۔

غور طلب ہے کہ انھوں نے عام انتخابات سے کچھ مہینے پہلے ہی بی جے پی کی رکنیت اختیار کی ہے جبکہ وہ 2004 میں کانگریس کے امیدوار کے طور پر بنگال سے الیکشن لڑ چکی ہیں۔ہندی اور بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ نے بدھ کو دہلی میں بی جے پی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

 قابل ذکر ہے کہ کلکتہ (شمال مشرق )سے 2004میں الیکشن ہارنے کے بعد وہ سیاست سے دور ہو گئیں تھی۔ اپنی کئی فلموں کے لیے معروف موشمی چٹرجی حال ہی میں فلم پیکو میں نظر آئیں تھی۔

The post معروف اداکارہ موشمی چٹرجی نے بی جے پی جوائن کیا appeared first on The Wire - Urdu.