وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ ان کے دو سال کی حکومت میں کوئی فساد نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ سرکاری رپورٹ بتاتی ہے کہ صرف سال 2017 میں ہی اتر پردیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے کل 195 واقعات ہوئے ہیں۔ اس دوران 44 لوگوں کی موت ہو گئی اور 542 لوگ زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2018 مذہبی تشدد کے لحاظ سے 10 سالوں میں سب سے برا رہا
ہندوستان میں سال 2014 سے لےکر 2017 تک میں فرقہ وارانہ تشدد کے معاملوں میں 21.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس طرح کے واقعات پر کوئی روک تھام نہیں لگ پا رہی ہے اور دیگر ریاستوں کے مقابلے اتر پردیش میں یہ اور تیزی سے بڑھ رہا ہے۔اتر پردیش کے بعد دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے جہاں سال 2017 میں 100 معاملے سامنے آئے اور ان واقعات میں9لوگوں کی موت ہوئی اور 229 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 2017 میں پورے ہندوستان بھر میں111 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اس میں سے 44 لوگ اتر پردیش میں مارے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ نظم و نسق سنبھالنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے۔ اہیر نے تحریری جواب میں بتایا،نظم و نسق، امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنائے رکھنے میں مرکز ریاستی حکومتوں کو الگ الگ طریقے سے مدد کرتا ہے۔ ‘اس کے لئے وقت وقت پر خفیہ اطلاعات کا لین دین کیا جاتا ہے، احتیاط سے متعلق پیغام بھیجے جاتے ہیں اور اہم واقعے پر مشورہ بھی دیا جاتا ہے۔ مرکزی حکومت نے 2008 میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی سے متعلق ہدایات جاری کئے تھے، جو فرقہ وارانہ تشدد سے پیدا شدہ حالات سے نپٹنے کے لئے تیار کیا گیا تھا۔ ان ہدایات کا مقصد احتیاط، احتیاطی اسکیم اور تیاری کی تدبیروں کو بنائے رکھنا ہے جو فرقہ وارانہ تشدد کے کئی ممکنہ واقعات کو روک سکتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا، ان ہدایات کو وقت وقت پر صلاح بھیجتے ہوئے، بالخصوص مختلف مذہبی تہواروں سے پہلے، دوہرائی جاتی ہے۔ ‘ مودی حکومت کے ذریعے ایوان میں دئے گئے اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ اتر پردیش کی پیش رو حکومتوں کے دوران بھی اس طرح کی کافی ساری وارداتیں ہوئی ہیں۔سماجوادی پارٹی کے دورحکومت میں بھی سال 2013 میں 247 فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے سامنے آئے تھے اور اس میں 77 لوگوں کی موت ہوئی اور 360 لوگ زخمی ہوئے تھے۔وہیں آرٹی آئی کے تحت انکشاف ہوا ہے کہ پورے ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد کے سب سے زیادہ 943 واقعات 2008 میں ہوئے۔ سال 2008 میں تشدد میں 167 لوگ مارے گئے اور 2354 لوگ زخمی ہوئے۔ وہیں سال 2009 میں فرقہ وارانہ جھڑپوں کے دوسرے زیادہ سے زیادہ 849 معاملے آئے، جس میں 125 لوگوں کی جان چلی گئی اور ایک سال میں 2461 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ The post یوگی آدتیہ ناتھ کے اس دعوے میں کتنی سچائی ہے کہ ان کی مدت کار میں کوئی فساد نہیں ہوا؟ appeared first on The Wire - Urdu.