الزام ہے کہ ماں اور چچا نے متاثرہ کو نابالغ بتانے کے لئے جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ(ٹی سی) پولیس کو دیا تھا۔ اناؤ ریپ معاملے میں ملزم ششی سنگھ کے شوہر ہرپال سنگھ نے اس کی شکایت کی تھی۔
اناؤ ریپ معاملے میں ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر (فوٹو : فیس بک)
نئی دہلی: بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگرریپ معاملے میں مبینہ طور پر جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کی وجہ سے متاثرہ،اس کی ماں اور چچا پر مقدمہ درج ہوا ہے۔الزام ہے کہ متاثرہ کی ماں اور چچا نے اس کو نابالغ بتانے کے لئے جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ (ٹی سی) پولیس کو دیا تھا۔
انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق، مقامی عدالت کے ذریعے ہدایت جاری کرنے کے بعد ماکھی پولیس اسٹیشن نے معاملہ درج کیا ہے۔ششی سنگھ کے شوہر ہرپال سنگھ نے اس معاملے میں شکایت دائر کی تھی۔ششی سنگھ کا نام ریپ معاملے کے چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ماکھی پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او دینیش مشرا نے کہا، اپنی شکایت میں ہرپال سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ریپ متاثرہ، ان کی ماں اور چچا نے رائےبریلی ضلع کے پرنسپل اور پرائمری ایجوکیشن افسر کے فرضی دستخط اور مہر کے ذریعے متاثرہ کا جعلی اسکول ٹرانسفر سرٹیفیکٹ (ٹی سی) تیار کیا تھا۔
‘زی نیوز کے مطابق معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ کورٹ کے حکم کے بعد ماکھی گینگ ریپ معاملے میں متاثرہ، ان کی ماں اور ان کے چچا کے خلاف دھوکہ دھڑی سے متعلق دفعہ 419، 420، 467، 468، 471 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ مشرا کا کہنا ہے کہ ٹی سی کی تصدیق کی جائےگی۔
واضح ہو کہ اناؤ ریپ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ ہرپال سنگھ کے بیٹے شبھم اور ایک دوسرے آدمی نے جون 2017 میں اس کے ساتھ ریپ کیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ششی سنگھ اس کو بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے پاس لے گیا تھا، جس کے بعد ایم ایل اے نے بھی اس کے ساتھ ریپ کیا۔اناؤریپ کامعاملہ اس سال اپریل میں سامنے آیا تھا، جب متاثرہ نے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے گھر کے پاس خودسوزی کی کوشش کی تھی۔ وہ پولیس کی بے توجہی سے پریشان تھی اور بااثرلوگوں کے ذریعے اس کے ساتھ ریپ کئے جانے کا دعویٰ کر رہی تھی۔
متاثرہ نے الزام لگایا تھا کہ 4 جون، 2017 کو ایم ایل اے کلدیپ سینگر نے اپنی رہائش گاہ پر ریپ کیا تھا۔فروری 2018 میں، لڑکی کی فیملی نے عدالت کا رخ کیا، جس میں مانگ کی گئی کہ ایم ایل اے کا نام معاملے میں شامل کیا جائے۔اس کے بعد، متاثر ہ کے والد کو پولیس نے آرمس ایکٹ کے تحت تین اپریل، 2018 کو گرفتار کیا اور پانچ اپریل کو جیل میں ڈال دیا تھا۔اگلے دن متاثرہ کے والد کی جیل میں موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم کی تفتیش رپورٹ میں ان کے جسم پر سنگین چوٹوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
عوام غصے کے بعد اناؤ پولیس نے سینگر پرریپ کا معاملہ درج کیا اور متاثرہ کے والد کے قتل کی ایف آئی آر بھی درج کی۔اس معاملے کی تفتیش کوسی بی آئی کو ٹرانسفر کر دی گئی تھی۔ریپ معاملے میں کلدیپ سینگر اور ششی سنگھ کا نام سی بی آئی کی چارج شیٹ میں شامل ہے۔ ایم ایل اے کے بھائی اتل سنگھ اور چار دیگر لوگوں کو متاثر ہ کے والد کے قتل کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔ آرمس ایکٹ معاملے میں ریپ متاثرہ کے والد کو پھنسانے کے الزام میں سینگر، اتل سنگھ اور تین پولس اہلکاروں سمیت 10 ملزمین کے خلاف ایجنسی کے ذریعے ایک دیگر فردجرم دائر کیا گیا ہے۔کلدیپ سینگر اور ششی سنگھ اس وقت جیل میں ہیں۔
The post
اناؤ گینگ ریپ معاملہ: متاثرہ اوراس کے رشتہ داروں پر جعلی سرٹیفیکٹ دینے کے الزام میں مقدمہ درج appeared first on
The Wire - Urdu.