مرکزی وزیر نتن گڈکری نے حال ہی میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ، جو رہنما خواب دکھاتا ہے اور ان کو پورا نہیں کرتا تو عوام اس کی پٹائی کرتی ہے۔
نتن گڈکری ، فوٹو: پی ٹی آئی
نئی دہلی:اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے مرکزی وزیر نتن گڈکری کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنا گھر نہیں سنبھال سکتے وہ ملک بھی نہیں سنبھال سکتے ۔ آر ایس ایس کی اسٹوڈنٹ اکائی اکھل بھارتیہ ودیا رتھی پریشد (اے بی وی پی) کے سابق کارکنوں کو ایک پروگرام کے دوران گڈکری نے یہ نصیحت دی۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، منسٹر آف روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے پروگرام میں کہا کہ ، میں کئی لوگوں سے ملا ہوں جنہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی اور ملک کے لیے اپنی زندگی دینا چاہتے ہیں ۔ میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ کیا کرر ہے ہیں اور آپ کے گھر میں کون لوگ ہیں ۔ وہ بتاتا ہے کہ میں نے اپنی دکان بند کردی ہے کیوں کہ ٹھیک سے نہیں چل رہی تھی ، گھر میں بیوری اور بچے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ، میں ان سے کہتا ہوں پہلے اپنے گھر کی دیکھ بھال کریں ، کیوں کہ جو اپنا گھر نہیں سنبھال سکتا وہ ملک بھی نہیں سنبھال سکتا ۔ ایسے میں پہلے اپنا گھر سنبھال لیں اور اپنے بچے اور جائیداد کو دیکھنے کے بعد پارٹی اور ملک کے لیے کام کریں۔واضح ہوکہ گڈکری پہلی بار اپنے بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں آئے ہیں ۔ دراصل حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر نے کہا تھا کہ جو رہنما خواب دکھاتا ہے اور ان کو پورا نہیں کرتا تو عوام اس کی پٹائی کرتی ہے۔
غور طلب ہے کہ چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں
بی جے پی کی شکست کے بعد نتن گڈکری نے کہا تھا کہ قیادت کو ہار کی ذمہ داری لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جیت کا سہرا لینے سب آگے آتے ہیں ،لیکن ہار کی ذمہ داری کوئی نہیں لینا چاہتا۔گزشتہ سال دسمبر مہینے میں گڈکری نے سڑک کے معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ سڑک خراب نکلنے پر ٹھیکداروں پر
بلڈوزر چلوادیں گے۔
The post
جو گھرنہیں سنبھال سکتے وہ ملک بھی نہیں سنبھال سکتے: نتن گڈکری appeared first on
The Wire - Urdu.