بلاسٹ پلواما ضلع کے سری نگر -جموں راج مارگ پر اونتی پورا علاقے میں ہوا۔ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا بلاسٹ۔ مرنے والوں کی تعداد میں ہو سکتا ہے اضافہ۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں جمعرات کو جیش محمد کے ایک دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے سی آر پی ایف جوانوں کی بس کو ٹکر مار دی، جس میں کم سے کم 20 جوانوں کی موت ہو گئی۔ افسروں نے یہ جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے اس بلاسٹ کی ذمہ داری لی ہے۔ بلاسٹ آئی ای ڈی کے ذریعے سے کیا گیا تھا۔
پولیس نے اس خودکش حملے کو انجام دینے والے مبینہ دہشت گرد کی پہچان پلواما کے کاکاپورا کے رہنے والے عادل محمد ڈار کے طور پر کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ احمد 2018 میں جیش محمد میں شامل ہوا تھا۔ متاثرین کی تعداد میں ابھی اضافے کے امکانات ہیں۔بلاسٹ میں کئی لوگ زخمی ہو گئے ۔ بلاسٹ اتنا زبردست تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے ۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بلاسٹ سری نگر -جموں راج مارگ پر اونتی پورا علاقے میں ہوا۔سی آر پی ایف ڈی جی آر آر بھٹناگر نے کہا کہ جائے واردات پر سینئر افسر موجود ہیں۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ وہاں 2500 سکیورٹی فورس موجود ہے۔ زخمی لوگوں کی دیکھ ریکھ کی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گورنر ستیہ پال ملک اور سی آر پی ایف ڈی جی سے بات چیت کر حالات کا جائزہ لیا ہے۔ ان کے جمعہ کو سری نگر جانے کے امکانات ہیں۔
واقعہ کے بعد جموں و کشمیر راج بھون پی آر او نے سکیورٹی فورسز سے نگرانی بڑھانے کی گزارش کی ہے۔ساتھ ہی سبھی ضلع اور پولیس انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اہم عمارتوں کے سکیورٹی انتظامات کا تجزیہ کرے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
The post
کشمیر: پلواما بلاسٹ میں 20 جوانوں کی موت، جیش محمد نے لی ذمہ داری appeared first on
The Wire - Urdu.