2011 میں فرانس کے افسروں نے حکومت ہند کو ان 628 ہندوستانیوں کی فہرست سونپی تھی جن کے ایچ ایس بی سی بینک میں اکاؤنٹ ہیں۔
نئی دہلی: حکومت ہند کو جلد ہی سوئٹزرلینڈ واقع ایچ ایس بی سی بینک کے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے جڑی جانکاری مل سکتی ہے۔ سوئس افسروں نے وہاں کے فیڈرل ٹیکس ایڈمنسٹریشن (ایف ٹی اے)سے رابطہ ہونے کے بعد ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس کی جانکاری ہندوستان سے شیئر کرنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔
انڈین ایکسپرس کی رپورٹ کے مطابق؛سوئٹزرلینڈ کی فیڈرل کورٹ نے اگست 2018 میں اس سے متعلق حکم دیا تھا۔ اس کے بعد اکاؤنٹس کی جانکاری شیئر کرنے کا پروسیس شروع کیا گیا۔ حالانکہ بینک کے دو ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس نے اس حکم کو اس بنیاد پر چیلنج کیا تھا کہ اکاؤنٹس کی جانکاری چوری کے ڈیٹا پر مبنی تھی۔ لیکن اخبار کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ سوئس کورٹ نے اس بنیاد کو خارج کر دیا۔
انڈین ایکسپریس کی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ تقریباً 6 ہفتے پہلے ایف ٹی اے نے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے رابطہ کیا تھا۔ اس نے ان کو بتایا کہ ہندوستان نے ان کے اکاؤنٹس سے جڑی جو جانکاری مانگی ہے وہ دونوں ممالک کے بیچ ہوئے Double taxation agreement (ڈی ٹی اے)سمجھوتے کے تحت آتی ہے۔ ایف ٹی اے نے اکاؤنٹ ہولڈرس کو یہ بھی بتایا کہ ان کو سوئس ترجمان کو اپنا نام یا پتہ دینا چاہیے یا نہیں۔ ان سے کہا گیا کہ اس بارے میں سوئٹزر لینڈ کے فیڈرل گزٹ میں آخری حکم دیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ 2011 میں فرانس کے افسروں نے حکومت ہند کو ان 628 ہندوستانیوں کی فہرست سونپی تھی جن کے ایچ ایس بی سی بینک میں اکاؤنٹ ہیں۔ وہیں 2015 میں انڈین ایکسپریس نے ایک فرنچ اخبارLe Monde اور کھوجی صحافیوں کے ایک عالمی ادارے(International Consortium of Investigative Journalists) کے ساتھ مل کر پتا لگایا تھا کہ ان اکاؤنٹ ہولڈرس کی تعددا 1195 ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق؛07-2006میں ان سبھی کے اکاؤنٹ میں کل 25420 کروڑ روپے کی رقم جمع تھی۔
ان میں سے 276 ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس ایسے تھے جس کے اکاؤنٹ میں کم سے کم ایک ملین ڈالر (7 کروڑ روپے سے زیادہ)کی رقم تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 85 اکاؤنٹ ہولڈر ہندوستان میں رہ رہے تھے۔
7 اگست 2018 کو Lausanne Federal Courtکے فیصلے پر وزیر خزانہ پیوش گوئل نے پارلیامنٹ میں کہا تھا کہ سوئٹزر لینڈ سے ایچ ایس بی سی اکاؤنٹ ڈیٹا 10 دن میں متوقع ہے۔ انھوں نے تب یہ بھی کہا تھا ایچ ایس بی سی اکاؤنٹ ہولڈرس کی غیر اعلانیہ آمدنی جو مجموعی طور پر 8448 کروڑ روپے ہے ، اس کی شناخت کی گئی تھی اور اس پر انڈین ٹیکس اتھارٹی کے ذریعے 5447 کروڑ روپے ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
The post ہندوستان کو جلد ہی سوئس بینک کے ہندوستانی اکاؤنٹ ہولڈرس سے جڑی جانکاری مل سکتی ہے: رپورٹ appeared first on The Wire - Urdu.