سری لنکا اسٹیٹ منسٹر آف ڈیفنس نے کہا کہ اسلامک فنڈامنٹلسٹ گروپ نے ان حملوں کو انجام دیا حالانکہ انھوں نے اس پر کوئی ثبوت یا اطلاع کے ذرائع کے بارے میں نہیں بتایا۔
نئی دہلی:ایسٹر سنڈے پر سری لنکا میں ہوئے سلسلے وار بم بلاسٹ کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے لی ہے۔رائٹرس کے مطابق؛منگل کو اسلامک اسٹیٹ نے اپنی AMAQ نیوز ایجنسی کے ذریعے حملوں کی ذمہ داری لی۔’ستھایا ٹی وی’ کے حوالے سے اے این آئی نے اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی ہے ۔ اس میں سینٹ سبسٹین چرچ میں داخل ہوتے ہوئے ایک مشتبہ خودکش حملہ آور نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں مشتبہ حملہ آور ایک بیک پیک لیے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
#WATCH Colombo: CCTV footage of suspected suicide bomber (carrying a backpack) walking into St Sebastian church on Easter Sunday. #SriLankaBombings (Video courtesy- Siyatha TV) pic.twitter.com/YAe089D72h
— ANI (@ANI) April 23, 2019
اس سے پہلے سری لنکا حکومت کی طرف سے بتایا گیا کہ شروعاتی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چرچ اور ہوٹلوں میں ہوئے بم بلاسٹ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ حملے کا بدلہ لینے کے لیے کئے گئے تھے۔غور طلب ہے کہ اتوار کو ہوئے 8 بلاسٹ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی ہے۔وزیر مملکت برائے دفاع روان وجئے وردھنےنے پارلیامنٹ میں بتایا کہ جانچ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ بلاسٹ کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر ہوئے حملے کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق؛ سری لنکا اسٹیٹ منسٹر آف ڈیفنس نے کہا کہ اسلامک فنڈامنٹلسٹ گروپ نے ان حملوں کو انجام دیا حالانکہ انھوں نے اس پر کوئی ثبوت یا اطلاع کے ذرائع کے بارے میں نہیں بتایا۔ ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب تک کل 40 مشتبہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے 24 گھنٹے میں مزید 16 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کی طرف سے دہشت گردانہ منصوبوں کو ناکام کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔واضح ہو کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں 2 مسجدوں میں ہوئی گولی باری میں 50 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔وہیں سری لنکا میں خطرہ ابھی پوری طرح سے کم نہیں ہوا ہے۔
غور طلب ہے کہ سوموار کو بھی ایک چرچ کے پاس بلاسٹ ہوئے تھے اور بڑی تعداد میں بم ڈیٹونیٹر بر آمد کیے گئے۔اس کے بعد منگل کو ایک لاری اور وین میں بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مادہ ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد سری لنکا حکومت نے سبھی پولیس اسٹیشنوں کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا ہے۔سری لنکا پولیس ذرائع کے حوالے سے اے ایف پی خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ ملک میں چوتھے ہوٹل اٹیک کو سکیورٹی فورسز نے ناکام کر دیا تھا۔
ادھر پی ایم رنل وکرم سنگھے نے کہا،’مجھے ڈر ہے کہ اس قتل عام کے بعد ملک کے حالات کہیں متزلزل نہ ہو جائیں۔ایسی حماقت کرنے والوں کو قرارا جواب دینے کے لیے ہم نے سکیورٹی فورسز کو ہر قسم کی چھوٹ دے دی ہے۔’