سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنا نہیں چاہتی۔اس حملہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور دوسری ٹیموں کو مکمل حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہیں۔
کچھ خطاب ایسے ہوتے ہیں جو کھلاڑیوں کو حاصل تو ہو جاتے ہیں مگر انہیں اس سے بہت زیادہ خوشی نہیں ہوتی۔ایسا ہی ایک خطاب سائنا نہوال کو انڈونیشیا ماسٹرز کی شکل میں ملا۔تین مرتبہ کی عالمی چمپئن کیرولینا مارین کے سائنا کے خلاف فائنل میچ کے دوران پیر میں چوٹ کی وجہ سے دستبردار ی کے بعد سائنا کو خطاب دے دیا گیا۔ مقابلے کے دوران سائنا پیچھے چل رہی تھیں مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اس لئے دو سال بعد سائنا بی ڈبلیو ایف خطاب جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔ جیت کے بعد سائنا نے کہا آج جس طرح سے مجھے خطاب ملا ہے اس سے میں خوش نہیں ہوں۔میچ کے دوران چوٹ کی تکلیف کیا ہوتی ہے اس کا مجھے احسا س ہے۔
Congratulations to @NSaina on her victory at the Indonesia Masters 2019!!! #TEAMYONEX
Saina’s #YONEX Weapons of Choice:
Racquet – Astrox99
Shoes – SHB 65ZL
String – BG66
Grip – AC102 pic.twitter.com/OsULDF5lvY— Yonex Sunrise India (@YonexInd) January 30, 2019
سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دے کر ساتویں بار آسٹریلین اوپن جیت کر یہ ثابت کر دیا کہ فی الحال ہارڈ کورٹ پر ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔سات خطاب کے بعد جوکووچ اب سب سے زیادہ مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔یہ کل ملا کر جوکووچ کا پندرہواں گرینڈ سلیم خطاب ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ومبلڈن اور امریکی اوپن کا خطاب بھی جوکووچ نے ہی جیتا تھا۔اس طرح وہ گرینڈ سلیم کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ فرنچ اوپن جیت پاتے ہیں یا نہیں۔جوکووچ نے پندرہ گرینڈ سلیم خطاب حاصل کرکے پیٹ سمپراس کے چودہ گرینڈ سلیم کے خطاب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔اب سب سے زیادہ خطاب کے معاملے میں وہ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔فی الحال سب سے زیادہ گرینڈ سلیم خطاب کے معاملے میں راجر فیڈرر پہلے نمبر پر ہیں جنہوں نے 20گرینڈ سلیم خطاب حاصل کئے ہیں۔فیڈرر کے بعد رافیل نڈال کا نمبر ہے جن کے گرینڈ سلیم خطاب کی تعداد17ہے۔
The Hammers did their magic by winning the trophy in the finals of #ProWrestlingLeague season 4. We fought hard and feared nothing because our only focus was on that glorified trophy!
Congratulations team! Lath Gaad Diya!#winners #PWL4 #haryanahammers #FightHardFearNothing pic.twitter.com/BYzhW0cuiw— Haryana Hammers (@haryanahammers) February 1, 2019
آخر کار پرو ریسلنگ لیگ میں ہریانہ ہیمرس کا خواب پورا ہو ہی گیا۔ فائنل میں ہریانہ ہیمرس نے پنجاب رائلس کو6-3سے شکست دی۔ہریانہ ہیمرس کی ٹیم لگاتار چوتھی بار فائنل میں پہنچی تھی اور ایسا ڈر تھا کہ کہیں ٹیم اس بار بھی شکست سے دو چار نہ ہو جائے مگر چوتھی کوشش میں ٹیم کو کامیابی مل ہی گئی۔ہریانہ کی ٹیم نے شروع کے پانچوں مقابلے جیت کر خطاب پر قبضہ جمایا۔گزشتہ تین مقابلوں میں رنر اپ رہی ہریانہ ہیمرس کی ٹیم جہاں پہلی بار خطاب جیتنے میں کامیاب رہی وہیں اس نے پنجاب رائلس کو خطابی ہیٹ ٹرک کرنے سے بھی روک دیا۔اس جیت کے بعدہریانہ کو 1.9کروڑ جبکہ رنر اپ پنجاب کو1.1کروڑ روپئے ملے۔پرو ریسلنگ کا آغاز2015میں ہوا تھا۔پہلی لیگ ممبئی گروڑا نے جیتی تھی۔اس کے بعد دو لیگ پنجاب رائلس نے جیتی جبکہ اس بار یہ خطاب ہریانہ ہیمرس کو ملا۔
ہندوستان کی مرد اور خواتین دونوں کرکٹ ٹیمیں ان دنوں نیوزی لینڈ میں ہیں۔مرد اور خواتین دونوں ہی ٹیموں نے حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتی مگر اس کے بعد دونوں ہی ٹیموں کو شکست ہو گئی۔ مردوں کی ٹیم کو چوتھے میچ میں جس شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد تو اب ایسی بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا اسی کارکردگی پر ٹیم سے عالمی کپ میں بہتر مظاہرہ کی امید کر سکتی ہے۔خواتین کی ٹیم نے بھی سریز تو دو میچ کے بعد ہی جیت لی مگر تیسرے میچ میں اسے بھی آٹھ وکٹ سے شکست ہو گئی۔مردوں کی ٹیم کی بات کریں تو چوتھے میچ میں کوہلی اور دھونی دونوں نہیں تھے۔کوہلی بھلے ہی اس شرمناک شکست کے داغ سے بچ گئے مگر روہت شرما کی کپتانی میں ملی اس شکست نے انہیں سوالات کے گھیرے میں لا دیا۔میچ کے بعد خود روہت بھی حیران تھے کہ ٹیم نے ایسی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیسے کیا۔
After a gap of nearly 15 years, the Windies women’s cricket team will be touring Pakistan.
Details: https://t.co/60NgDWwi1h #PAKvWI
— CricketNext (@cricketnext) January 24, 2019
سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ ہونے کے بعد کوئی بھی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنا نہیں چاہتی۔اس حملہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی اور دوسری ٹیموں کو مکمل حفاظت کی ضمانت دینے کا وعدہ کیا مگر اس کے باوجود بڑی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں ہوئیں۔پاکستان کا دنیا کی دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ تو ہو رہا ہے مگر یہ مقابلے کسی تیسرے ممالک میں ہو رہے ہیں۔کئی چھوٹی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہوئیں اور وہ یہاں آئیں بھی مگر بڑی ٹیمیں اب بھی پاکستان میں کھیلنے سے کترا رہی ہیں۔
Match Report!
West Indies women beat Pakistan women in Super Overhttps://t.co/bZqPPTehqX#PAKWvWIW pic.twitter.com/rJrFITgiwq— PCB Official (@TheRealPCB) February 1, 2019
ان دنوں ویسٹ انڈیز کی خاتون کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہے۔یہاں اسے تین ٹی 20میچ کھیلنے ہیں۔جو کھلاڑی پاکستان آئی ہے وہ تو پاکستان کے ماحول کی تعریف کر رہی ہے اور دوسری ٹیموں کو بھی یہ بتانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اب پاکستان میں کھیلنے میں کوئی دشواری نہیں ہے مگر واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ہی پاکستان جانے سے منع کر دیا۔ویسے تو اب پاکستان میں کرکٹ ہو رہی ہے اور غیر ملکی ٹیمیں بھی اس میں شریک ہو رہی ہیں اس لئے اب ایسی امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں بڑی ٹیموں کو آنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
The post کھیل کی دنیا: انڈونیشیا ماسٹرز خطاب، پرو ریسلنگ لیگ اور کرکٹ appeared first on The Wire - Urdu.