بی جے پی لیڈر نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ سماج اور قوم کے لئے سچائی سامنے لانے والے لوگوں کو نشانہ بناکر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے ’آدھار‘ سے متعلق معلومات کا غلط استعمال ہونے سے متعلق رپورٹ دینے والے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ سماج اور قوم کے لئے سچائی سامنے لانے والے لوگوں کو نشانہ بناکر ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا’ آدھار سے متعلق معلومات کے غلط استعما ل میں مبینہ طور سچائی سامنے لاکر رپورٹ پیش کرنے والے ایک صحافی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کیا ہم ایک ’بنانا ریپبلک‘ میں رہتے ہیں؟ یہ کیسا انصاف ہے؟ کیا یہ انتقام کی سیاست ہے؟ سماج اور قوم کے لئے سچائی سامنے لانے والے لوگوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔‘‘
A journalist is hauled up for reporting alleged truth about malfunctioning & misuse of Aadhar. Are we living in a Banana Republic? What kind of "justice" is this? Is there only politics of vendetta? Even public is being victimised for coming out honestly for society & the nation.
— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) January 8, 2018
اس معاملے میں متعلقہ افسر ان سے مناسب کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مسٹر سنہا نے کہا کہ اس معاملے کو مضبوطی سے اٹھانے کے لئے وہ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ متعلقہ افسران کے علاوہ حکومت اور سپریم کورٹ بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مناسب قدم اٹھائے گا۔
I congratulate the Editors' Guild of India for strongly taking up this matter & going deep into this. Hope wish and pray that genuine authorities in the Govt. and the respected SC in particular will take notice & come out with swift corrective measures. Satyamevajayate! Jai Hind!
— Shatrughan Sinha (@ShatruganSinha) January 8, 2018
دریں اثنا پنجاب کی صحافی تنظیموں نے بھی صحافی کے خلاف ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معاملہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جالندھر کی صحافی تنظیموں نے صحافی رچنا کھیرا کے خلاف درج معاملہ کو پریس کی آزادی پر حملہ قرا ردیتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ہے اور اس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ صحافی تنظیموں نے مرکزی حکومت کو توجہ دلاتے ہوئے میمورنڈم بھی ضلع انتظامیہ افسران کو سوپنے ہی۔
(خبر رساں ایجنسی یواین آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ)
The post سچائی سامنے لانے والے بن رہے ہیں نشانہ: شتروگھن سنہا appeared first on The Wire - Urdu.