سوال صحت کا: اشتہار دیکھ کر آیورویدک دوائیں لینا ہو سکتا ہے خطرناک

07:53 PM Apr 25, 2024 | دی وائر اسٹاف

ویڈیو: عام طور پرسمجھا جاتا ہے کہ آیورویدک دواؤں کے کوئی مضر اثرات نہیں ہوتے، کیونکہ لوگوں کا خیال ہے کہ اگر کوئی پروڈکٹ ‘قدرتی’ ہے تو اس کے منفی اثرات نہیں ہوں گے ۔ لیکن یہ مکمل سچائی نہیں ہے۔ کسی بھی طرح کے ریگولیشن کی عدم موجودگی میں یہ دوائیں عام لوگوں کے صحت پر سنگین اور مضر اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ ‘سوال صحت کا’ کے اس ایپی سوڈ میں اسی بارے میں بات کی گئی ہے۔