راجستھان: چوری کے الزام میں لڑکے کو برہنہ کر کے پیٹا، بال کاٹے، ملزمین گرفتار

معاملہ12 جون کو جھالاواڑ کے بال گڑھ میں ہوا،جہاں تین نوجوان نے بکری چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکے سے ایک لاکھ روپے مانگے۔ اس کے انکار کرنے پر اس کوبرہنہ کرکے بری طرح سے پیٹا گیا اور بال کاٹ کرکے منھ کالا کر دیا گیا۔

معاملہ12 جون کو جھالاواڑ کے بال گڑھ میں ہوا،جہاں تین نوجوان نے بکری چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لڑکے سے ایک لاکھ روپے مانگے۔ اس کے انکار کرنے پر اس کوبرہنہ کرکے بری طرح سے پیٹا گیا اور بال کاٹ کرکے منھ کالا کر دیا گیا۔

(فوٹو بہ شکریہ: jhalawar.rajasthan.gov.in)

(فوٹو بہ شکریہ: jhalawar.rajasthan.gov.in)

نئی دہلی : راجستھان کے جھالاواڑ ضلع میں 12 جون کی رات بکری چوری کرنے کے الزام میں 16 سال کے ایک لڑکے کو برہنہ کرکے بےرحمی سے پیٹا گیا اور اس کا چہرہ کالا کیا گیا۔ہندستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، کوتوالی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او لکشمن سنگھ نےاتوار کو بتایا کہ یہ واقعہ جھالاواڑ کے بال گڑھ گاؤں کا ہے، جہاں گزشتہ جمعہ کی رات کو لگ بھگ 10.30 بجے تین نوجوانوں نے 16 سال کے لڑکے پر بکری چوری  کرنےکا الزام لگایا اور اس سے ایک لاکھ روپے مانگے۔

سنگھ نے کہا، ‘لڑکےنے بکری چرانے کے الزام سے انکار کیا، جس کے بعد نوجوانوں نے اس کو بری طرح سے پیٹا۔ اسے برہنہ کر دیا گیا اور اس کے بال کاٹ دیے گئے۔ جب متاثرہ لڑکا گھر پہنچا اور اس کے اہل خانہ  کو اس معاملے کا علم  ہواتو وہ اسے علاج کے لیے مقامی اسپتال لے گئے۔’

سنگھ نے کہا کہ ان کے اہل خانہ  کے ممبروں نے سنیچر کو پولیس کو اس کی جانکاری دی، جس کے بعد لڑکے کا بیان درج کیا گیا۔نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، لڑکے نے اپنی شکایت میں بتایا ہے کہ جمعہ کو دیر رات کو گاؤں کے ہی رام سنگھ بھیل نے فون کر کےاسے اپنے گھر بلایا۔ وہاں رام سنگھ کا بھائی درگارام اور ایک دیگر بجرنگ بھیل بھی موجود تھا۔ وہاں تینوں نے اس پر بکری چوری کا الزام لگاتے ہوئے رسی سے باندھ دیا اور برہنہ کر دیا۔

تینوں نے رات بھر اس سے مارپیٹ کی۔ بعد میں بال کاٹ دیے، اور منھ کالا کر دیا۔ مارپیٹ سے وہ بیہوش ہو گیا۔ملزمین کو آئی پی سی کی مختلف دفعات342، 323، 327 اور 34 کے تحت گرفتار کیا گیا۔سنگھ نے کہا، ‘ان پر الزام ابھی صحیح ثابت نہیں ہوئے ہیں، جانچ جاری ہے۔’