یہ حادثہ پونے کے کونڈھوا علاقے میں ایک زیرتعمیر عمارت کے مزدوروں کی ٹن کی جھوپڑی پر گرنے سے ہوا۔ حکومت نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کے لئے 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
مہاراشٹر کے پونے میں زیرتعمیر عمارت گری (فوٹو: اے این آئی)
نئی دہلی: مہاراشٹر کے پونے میں لگاتار ہو رہی بارش سے سنیچر کی صبح ایک دیوار گرنے سے 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں چار بچے بھی ہیں۔یہ واقعہ پونے کے کونڈھوا کے تالاب مسجد علاقے کا ہے۔ یہاں پر ایک زیرتعمیر عمارت کی دیوار ساتھ میں مزدوروں کے لئے بنی ٹن کی جھوپڑی پر گری۔ سبھی مرنے والے مزدور فیملی سے ہیں۔
ایک افسر نے بتایا کہ کونڈھوا علاقے میں سنیچر کو تقریباً 1.45 بجے کے آس پاس یہ واقعہ ہوا۔ پونے میں لگاتار بھاری بارش ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، فائر برگیڈ اوراین ڈی آر ایف کے ملازمین نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ مہم شروع کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین زخمی لوگوں کو ہاسپٹل میں بھرتی کرایا گیا ہے۔سنیچر کی صبح جائے واردات سے کچھ تصویریں بھی سامنے آئیں، جس میں دکھائی دے رہا ہے کہ سوسائٹی کی دیوار، مزدوروں کے لئے بنی ٹن کی جھوپڑی پر گر گئی۔
سوسائٹی کے لوگوں کی کچھ کار بھی مزدوروں کے کچے گھروں پر آ گریں۔حادثے کے بعد سے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ٹوئٹ کر مرنے والوں کی فیملی کے تئیں اظہار افسوس کیا اور پونے کلکٹر کو وسیع جانچکی ہدایت دی۔انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا، ‘ پونے کے کونڈھوا میں دیوار گرنے کے واقعہ میں مرنے والے لوگوں کے بارے میں سنکر غم زدہ ہوں۔ میں زخمیوں کے جلد ٹھیک ہونے کی بھی خواہش کرتا ہوں۔ ‘ریاستی حکومت نے مرنے والوں کے رشتہ داروں کے لئے 5 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اس واقعہ پر پونے کے ڈسٹرکٹ کلکٹر (ڈی ایم) نول کشور رام نے کہا، ‘ تیز بارش کی وجہ سے دیوار ڈھہ گئی ہے۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی کنسٹرکشن کمپنی کی لاپروائی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ 15 لوگوں کی موت کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بہار اور بنگال سے آئے مزدور تھے۔ حکومت اس واقعہ سے متاثر لوگوں کی مدد کرےگی۔ ‘
وہیں پونے کی میئر مُکتا تلک نے بھی کہا کہ اس واقعہ کی تفتیش کی جائےگی۔ ہم کام روکنے کا حکم دینے جا رہے ہیں تاکہ زیر تعمیر عمارت والے مقام پر کوئی کام نہ ہو سکے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)