کانگریس صدر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو مشرقی اتر پردیش کا انچارج اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی )کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ وہ فروری 2019 کے پہلے ہفتے میں چارج لیں گی۔
نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنی پہن پرینکا گاندھی کو مشرقی اتر پردیش کے انتخابی مہم کی تیاری کے لیےایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ان کو مشرقی اترپردیش کا انچارج اور اے آئی سی سی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ یہاں پرینکا گاندھی براہ راست ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج دیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی گزشتہ انتخابات میں امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور اپنی انتخابی حکمت عملی کے لیے معروف رہی ہیں۔
Many congratulations to Shri K C Venugopal, Smt. Priyanka Gandhi Vadra and Shri @JM_Scindia on their new appointments. We're fired up & ready to go! https://t.co/q7sMB8m6DO
— Congress (@INCIndia) January 23, 2019
بتا دیں کہ اس سے پہلے کانگریس نے ان کو کوئی باقاعدہ ذمہ داری نہیں دی تھی۔یہ پہلی بار ہے جب پرینکا گاندھی فعال سیاست میں شریک ہو رہی ہیں۔ان کو باقاعدہ کانگریس کی طرف سے مشرقی اترپردیش کا انچارج بنایا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق؛ کانگریس صدر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو مشرقی اتر پردیش میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی )کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔ وہ فروری 2019 کے پہلے ہفتے سے چارج لیں گی۔اس سے پہلےپرینکا گاندھی پارٹی کی روایتی سیٹ رائے بریلی اور امیٹھی میں ہی فعال رہی ہیں۔
Robert Vadra in a Facebook post congratulates wife Priyanka Gandhi Vadra on being appointed as Congress General Secretary for Eastern Uttar Pradesh. pic.twitter.com/9gux2pXfk2
— ANI (@ANI) January 23, 2019
واضح ہو کہ کانگریس نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے ان باتوں کی جانکاری دی ہے۔کانگریس نے مغربی اترپردیش میں سینئر رہنما جیوترادتیہ سندھیا کو آے آئی سی سی کا جنرل سکریٹری بنایا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ کانگریس نے یہ فیصلہ آئندہ لوک سبھا انتخابات اور پرینکا گاندھی کی مقبولیت کو لے کر کیا ہے۔ ریلیز کے مطابق؛ سینئر رہنما کے سی وینو گوپال کو پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ وہ کرناٹک کے انچارج بنے رہیں گے۔غلام نبی آزاد سے یو پی کا چارج واپس لے لیا گیا ہے اور فوری اثر سے ان کو ہریانہ کا انچارج بنایا گیا ہے۔
The post کانگریس نے مشرقی اتر پردیش کی کمان پرینکا گاندھی کو سونپی appeared first on The Wire - Urdu.